بھٹکل:  بینگرے میں کچرانکاسی مرکزتعمیر کے خلاف دیہی عوام کا اے سی کو میمورنڈم  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st August 2018, 6:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :یکم اگست (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت حدود میں کچرانکاسی مرکز تعمیر کی سخت مخالفت کرتےہوئے دیہی عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رہائشی علاقے میں کچرا نکاسی مرکز کی تعمیر نہ ہونے دیں۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے بھٹکل تعلقہ کے پنچایت آفیسران کو سرکلر بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ بینگرے گرام پنچایت کے سروے نمبر 1125/2اے کی زمین پر بھٹکل تعلقہ کے سبھی گرام  پنچایتوں کا کچرا نکاسی مرکز تعمیر کریں۔کچرا نکاسی مرکز کی تعمیر سے  بینگرے  کے نواح میں بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ، اس کے علاوہ رہائشی اور زرعی سرگرمیوں پر بھی اس کی زد پڑے گی۔ بارش کے موسم میں یہاں سے بہنے والا پانی نالوں کے ذریعے کھیتوں، کنوؤں وغیرہ میں مل کر زراعت سمیت زندگی کے لئے ضروری کاموں میں رکاوٹ پیدا  کرنے کا خطرہ ہے۔ ان وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے کسی حال میں بھی متعلقہ زمین پر کچرانکاسی مرکز کی تعمیر کے لئے موقع نہ دینے کا مطالبہ میمورنڈم میں کیاگیا ہے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے میمورنڈم حاصل کیا۔ اس موقع پر بینگرے گرام پنچایت صدر وینکٹیا بھئیرو منے ، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، گرام پنچایت ممبران گنپتی بھئیرومنے ، ساتیا نائک، رامچندر نائک، پرمیا نائک، چندرشیکھر دیواڑیگا، راجیش ، روی وغیرہ موجود تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔