بھٹکل تعلقہ بینگرے دیہات کے رہائشی علاقے میں کچرانکاسی مرکز کی تعمیر کے خلاف دیہی عوام کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th July 2018, 8:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :30/جولائی (ایس اؤ نیوز) ضلع انتظامیہ کی جانب سے  تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت حدود میں مجوزہ کچرانکاسی مرکز کی تعمیر کے خلاف دیہی عوام نے عوامی نمائندوں کے ساتھ احتجاج کی تیار ی میں ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے بینگرے گرام پنچایت حدود میں کچرا نکاسی مرکز کے قیام کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ عوام کا کہنا ہےکہ کچرا مرکز کے قیام سے عوام کو کافی تکالیف اورپریشانی  ہونےکا الزام لگایا ہے۔ اس سلسلے میں پیر ک وبینگرے گرام پنچایت دفتر کے صحن میں پنچایت ممبران اور عوام کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ بینگرے 2گرام پنچایت کے سروے نمبر 1123/اے2پر نیا کچرا نکاسی مرکز کی تعمیر کے لئے بلیو پرنٹ تیار ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ متعلقہ زمین رہائشی علاقے میں ہے ، اور اطراف میں سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین بھی ہے۔ کچرانکاسی مرکز سے علاقہ میں بدبو پھیل کر بیمار کے لئے راہ دینے کا عوام نے خدشہ ظاہر کیاہے۔ بارش کے موسم میں تو حالت اور بھی ابتر ہوجاتی ہے۔ کچرے کا گندہ پانی ، کچرا، پلاسٹک وغیرہ پانی میں مل کر کھیتوں میں چلا جاتاہے۔ جس سے کسانوں کو زمین جوتنے کو روکنا ہوگا۔ کلی طورپر پوری دیہی زندگی پر اس کے برے اثرات ہونگے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ کسی حال میں بھی کچرا مرکز کے لئے موقع نہ دیں۔

مخالفت کے پہلے مرحلے میں اے سی کے ذریعے ڈی سی کو میمورنڈم سونپاجائے گا۔ اگر توجہ نہیں دی گئی تو سخت احتجاج کرنےکا فیصلہ میٹنگ میں لیاگیا ۔ اس موقع پر بینگرے گرام پنچایت صدر وینکٹیا بھئیرو منے ، نائب صدر منجوناتھ موگیر، ممبران وشنو دیواڑیگا، گرام پنچایت ممبر گنپتی بھئیرو منے ، رام چندر نائک، بلیا نائک، ساتیا نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...