بھٹکل نامدھاری سماج کی طر ف سے نامدھاری طبقہ کے ہونہار طلبا کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2018, 8:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :23/جولائی (ایس اؤ نیوز) کامیابی کسی کی ملکیت نہیں ، مسلسل محنت اور لگن سے بہترکامیابی حاصل ہوتی ہے۔آسارکیری نامدھاری گرومٹھ ہال میں  نامدھاری سماج کے زیراہتمام منعقدہ ہونہار طلبا کی تہنیتی پروگرام میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

رکن اسمبلی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ نامدھاری سماج کے طلبا آج مختلف میدانوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں، جو بہتر مستقبل کی طرف اشارہ کرتاہے اور سماج کا ہر فرد خوشی محسوس کرتاہے، سماج کی طرف سے ہونہار طلبا کی تہنیت کرنا طلبا کو مزید آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کی بات کہی۔ سماج کے بزرگ لوگ سماجی سطح پر پچھڑے ہوئے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں ، آگے جانے والے پیچھے والوں کو ساتھ لے کرچلنا ہی میری نظر میں حقیقی ترقی ہونے کی بات کہی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے وکیل ناگیندر نائک نے کہاکہ نامدھاری سماج کی طرف سے تعلیمی ادارے کے قیام کی کوشش جاری ہے اس کے لئے سیاست سے اوپر اٹھ کر تعاون کرنے کی بات کہی۔ فلمی ڈائرکٹر موہن نائک نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ مندرانتظامیہ کمیٹی کے صدر ایم آر نائک نے صدارت کی۔ اعزازی صدر ڈی بی نائک، جے این نائک، موہن نائک، راجیش نائک وغیرہ پروگرام میں موجود تھے۔ نومنتخب رکن اسمبلی سنیل نائک، ہائی کورٹ وکیل ناگیند رنائک، فلمی ڈائرکٹر موہن نائک  کی سماج کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔ بھٹکل حدود کے 18نامدھاری کوٹا کے ہونہار طلبا کی اس موقع پر تہنیت کی گئی ۔ سہنا نائک نے پرارتھنا کی ، ایس ایم نائک نے استقبال کیا،کے آر نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، گنگادھر نائک اور نارائن نائک نے نظامت کی۔ شری دھر نائک نے شکریہ اداکیا۔

مجھ پر نامدھاری سماج کا احسان ہے : رکن اسمبلی سنیل نائک:نامدھاری سماج کے بھائیوں نے بغیر کسی لالچ کے مجھے عوامی خدمت کا موقع عطاکیا ہے ، مجھ پر سماج کا  احسان ہے۔ سماج میں کئی ایک ہونہار اور ذہین طلبا ہیں میں ہمیشہ ان کے تعاون کے لئے تیار ہوں۔ شاردا ہولے نامدھاری ترقی سنگھ ماولی کی جانب سے طلبا کے تہنیتی پروگرام میں وہ خطاب کررہے تھے۔ جس گاؤں میں جنم لیا ہوں وہاں میری تہنیت میرے لئے یادگار لمحہ ہونے کی بات کہی۔ سبرائے نائک نے سماج کا ایک فرد رکن اسمبلی کے مقام پر فائز ہونا سماج کے لئے فخر کی بات کہی۔پروگرام میں ایس ایس ایل سی اور پی یوسی میں امتیازی نمبرات سے کامیاب نامدھاری طلبا کی تہنیت کی گئی۔ سنگھ کے صدر بی کے نائک نے صدارت کی۔ سبرائے جے نائک نے استقبال کیا۔ سماج کے کئی ذمہ دارموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔