بھٹکل: بی کام چھٹے سمسٹر کے نتائج ؛ گرو سدھیندراکالج کا98فیصد نتائج کے ساتھ شاندارپرفارمینس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2016, 4:14 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/ جولائی(ایس او نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے منعقدہ بی کام چھٹےسمسٹر کے امتحانات میں تعلقہ کی گرو سدھیندرا کالج نے 98فی صدی نتائج کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔

امتحانات میں شریک 100طلبا میں سے 69طلبا امتیازی نمبرات ، 23فرسٹ کلاس اور6 طلبا سکینڈ کلاس میں کامیا ب ہوئے ہیں۔ طالبہ شانتیری بھٹ نے89فیصد نمبرات سے کالج میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ جیوتی بھوی نے87.43فیصد اور سومیا ہیگڈے 87.14فیصدنمبرات کے ساتھ دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ طالب علم ناگیش پربھو کوسٹ اکاؤنٹنگ اور پرنسپل آف مینجمنٹ اکاؤنٹنگ میں 100نمبرات حاصل کئے ہیں۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، پرنسپال ویریندر شانبھاگ ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی