بھٹکل میں لاء کمیشن کے ترمیم کردہ مسودے کے خلاف وکلاء تنظیم کا احتجاج؛ مسودے کی کاپی نذر آتش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st April 2017, 6:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/اپریل(ایس اؤنیوز)وکلاء قانون 1961میں ترمیمات کرتے ہوئے نیشنل لاء کمیشن کی طرف سے تیار کردہ مسودے کی کاپی کو بھٹکل عدالتی صحن میں نذرآتش کرتے ہوئے بھٹکل وکلاء تنظیم کے ممبران نےاپنا سخت اعتراض جتایا اور مطالبہ کیا کہ  ترمیم شدہ مسودہ 2017کو واپس لیا جائے۔اس تعلق سے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے مرکزی وزیر برائے قانون کے نام  میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ لاء کمیشن نے وکلاء قانون 1961میں کچھ ترمیمات کرتے ہوئے اس کو تیار کیا ہے، وکلاء تنظیم نے مجوزہ ترمیمات کی وجہ سے وکلاء کے پیشہ اور بنیادی حقوق کو سلب کیا جارہے ۔ میمورنڈم میں الزام لگایا گیا ہے کہ  اس میں غیر دستوری اشارات کو شامل کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ وکلاء نظم وضبط کمیٹی میں جووکیل نہیں ہیں انہیں موقع دیا گیا ہے ، اگر مسودہ کو جاری کیا جاتاہے تو مقدمہ کا فریق دشمنی نکالنے کے لئے وکلاء پر حاوی ہونے کا موقع ملے گاتو وکیلوں کو  خوف کے ماحول میں کام کرنا پڑیگا، اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسا ہونے کے نتیجے میں بار کونسل آف انڈیا کے مسودے میں شامل جمہوری اقدار برباد ہو جائے گا۔ اس موقع پر وکلاء تنظیم کے صدر ڈی کے جین، آر آر شریشٹی ، کے ایچ نائک، وکٹر گومس، سی ایم بھٹ، ایم ایل نائک، مہیش، ایم جے نائک، ایشور، ایس کے شٹی ، منوج ، ایم ٹی نائک، آر جی نائک، پانڈونائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔