بھٹکل میں سری رام سینا کی جانب سے ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر پابندی کامطالبہ؛ وزیرا اعلیٰ کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st August 2016, 12:21 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 30/ اگست (ایس او نیوز) بنگلورو تھیولوجیکل کالج میں "بروکن فیمیلی "کے عنوان سے کشمیر کے مسئلے پر بیداری کے لئے 13/اگست کو جو پروگرام ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے ہندوستانی دھڑے کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا اس میں مبینہ طور پرشرکاء نے "آزادی"کے نعرے لگائے تھے۔ سنگھ پریوارکی جانب سے اسے دیش کا غداری کا معاملہ بناکر پیش کرنے اور احتجاجی مظاہرے کرنے کا سلسلہ ریاست میں چل پڑا ہے۔ ہندتووادی تنظیموں کی طرف سے ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر پابندی کامطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔ دوسری طرف پولیس کی جانب سے معاملہ درج کرکے تحقیقات بھی جاری ہے۔

اسی دوران رام سینا بھٹکل یونٹ کی طرف سے وزیر اعلیٰ کرناٹک کو میمورنڈم بھیجاگیا ہے جس میں یہی مطالبہ دہرایا گیا ہے کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر پابندی عائد کی جائے۔ میمورنڈم میں سوال اٹھائے گئے ہیں کہ ایمنیسٹی کو1986سے 1990تک سری نگر سے 5لاکھ ہندوؤں کی نقل مکانی، ہزاروں ہندوؤں کے قتل، ہندو عورتوں کی آبروریزی اور مکانوں اور دکانوں کو لوٹے جانے کے پس منظر میں اب تک انسانی حقوق کی یاد کیوں نہیں آئی تھی۔ایمنیسٹی کے لندن میں قیام کو 55سال گزرجانے کے بعد اچانک اسے کشمیر کی یاد کیوں آئی ہے۔کیرالہ، پوروآنچل، مغربی بنگال وغیرہ میں کمیونسٹوں، نکسلیوں اور مسلم تنظیموں کے ذریعے آر ایس ایس کے کارکنان، فوجیوں اور پولیس والوں کے قتل پر ایمنیسٹی خاموش کیوں ہے۔

 میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے نام پر ایمنیسٹی کے ذریعے دنیا بھر میں ہمارے ملک کا نام بدنام کیا جارہا ہے۔اس لئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ دیش کی سلامتی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ادارے ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر فوراً پابندی عائد کی جائے۔حکومت کرناٹک کو چاہیے کہ وہ بھی مرکزی سرکار سے ایمنیسٹی پر پابندی کی سفارش کرے۔بنگلورو کے معاملے میں اے بی وی پی کی طرف سے درج شکایت پر جو ایف آئی آر ہوئی ہے اس میں نامزد افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔اور ا ے وی پی کے احتجاج کے وقت اس کے کارکنان پر جن افسران نے زیادتی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ سدرامیا کے نام تحصیلدار وی این باڈکر کے ہاتھوں میں میمورنڈم سونپتے وقت شری رام سینا کے ضلعی صدر جینت نائک، تعلقہ صدر بابوموگیر، شری دھر ایل نائک، ناگراج نائک، کرشنا ہونپا نائک، یوگیش نائک، سریش نائک، ماروتی نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...