بھٹکل اولڈ بس اسٹانڈ کے قریب واقع پبلک چبوترے کو لے کر آٹوڈرائیور مالکان نے پیش کیا تحصیلدار کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 5th February 2018, 9:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5/ فروری (ایس اؤنیوز) بھٹکل رکشہ ڈرائیور اور مالکان کی سنگھا نے شہر کے پرانے بس اسٹانڈ کے قریب واقع سرکاری زمین   جو پبلک چبوترے کے نام سے معروف ہے۔ پر کسی غیر کو پروگرام منعقد کرنے کی سہولت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھٹکل تحصیلدار کو میمورنڈم سونپتے ہوئے  سنگھا کا کہنا ہے کہ  رکشا ڈرائیور اورمالکان ٹرسٹ کی طرف سے پرانے بس اسٹانڈ کے قریب والے میدان میں گذشتہ 36برسوں سے گنیش اتسوا پروگرام منایاجاتا ہے۔ متعلقہ جگہ پر بھگتوں نے آٹوڈرائیوروں اور مالکان سے چندہ جمع کرکے  اپنے لئے ایک سہولیات سے آراستہ ڈائس اور گنیش کی مورتی نصب کرنے کے لئے خصوصی مسند تعمیر کی  ہے ۔ لیکن حالیہ دنوں میں دیکھا جارہاہے کہ متعلقہ ڈائس والی جگہ دیگر طبقات کے پروگراموں کے لئے زیادہ استعمال ہورہیہے ، جس سے ڈائس کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈرائیورسنگھا نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں غیروں کو یہ جگہ استعمال کرنے کا موقع نہ دیا جائے۔ اگر متعلقہ جگہ پر پروگرام کرنا ہی ہے تو دوسرا عارضی ڈائس بنا کر استعمال کرے ، جس سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اس موقع پر آٹودرائیور مالکان سنگھا کے گنپتی نائک، وسنت شٹی ، وینکٹ رمن نائک، مادیو نائک،کرشنا ہارنگدے ، پرمیشور نائک، منجوناتھ نائک وغیرہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ  متعلقہ جگہ سرکاری زمین ہے اور سرکاری زمین  عوام کی ملکیت کہلاتی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...