بھٹکل :افسران اتی کرم داروں کے متعلق غلط بیانی سےکام لے رہے ہیں: راما موگیر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2016, 8:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :25/اکتوبر(ایس او نیوز) اتی کرم داروں کی عرضیوں کے متعلق بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے پنچایت ترقی جات افسران کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے گرام فاریسٹ سمیتی کو نظر انداز کئے جانے کا اتی کرم دار ہوراٹ سمیتی کے صدر راماموگیر نے الزام لگایا۔

و ہ یہاں منگل کو نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہاکہ تعلقہ میں پسماندہ ذات کے 2000ہزار سے زائد اتی کرم دار سکرم کے لئے عرضی دئیے ہیں، لیکن پنچایت افسران صرف800عرضیاں حاصل ہونےکی بات کہتے ہوئے غلط بیانی کررہے ہیں، مزید یہ کہ اکثر عرضیوں کو گرام کی سطح پر ہی رد کرنے کی ہدایات جاری کئے ہیں۔ 1978سے پہلے کی 1500سے زائد اتی  کرم عرضیاں داخل ہونے کے باوجود افسران کا حساب 80-90سے آگے نہیں جارہاہے، جس کی ہم کڑی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھٹکل کے اتی کرم داروں کو پٹہ دینے کے معاملے میں 5فی صد بھی پیش رفت نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ افسران کی طرف سے عوامی سطح پر جو بے انصافی ہورہی ہے اس کی مخالفت میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے سرکار کو توجہ دلانے کاکام کریں گے، اجلاس میں تحصیل وزیر کاگوڈ تمپا اور ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش  پانڈے کو مدعو کئے جانے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت ممبر جی این ہیگڈے ، ایم این سبرامنیا، کوچیناڈو، گنپتی نائک، سلیمان ، راجو نائک، عبدالقیوم ، رضوان، اشفاق وغیرہ موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...