بھٹکل کے بائیلور میں پرانی دشمنی کو لے کر حملہ کرنے کا الزام :پولس تھانے میں شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th August 2017, 5:08 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18/اگست (ایس اؤنیوز)پرانی دشمنی کو لے کر راستے میں مارپیٹ اور رقم وغیرہ چھین کر جان سے مارنےکی دھمکی دینے کا واقعہ تعلقہ کے بائیلور پنچایت  حدود کے مڈکیری میں پیش آیاہے۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق واسو نائک نے پولس میں شکایت درج کرواءی ہے کہ وہ  مڈکیری راستے سے پیدل جارہاتھا تو پرانےدشمن بائیلور پنچایت کے صدر منجوناتھ منجپا نائک ، اس کی بیوی بے بی اور بچے تنوجا، منوج اور پڑوسی بال چندر ہیگڈے نے گالی گلوج کرتے ہوئے اس کے ساتھ  مارپیٹ کی ، جیب میں موجود نقد رقم اور گلے کی چین چھین لینے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

مرڈیشور پولس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور مرڈیشور اے ایس آئی نے کیس درج کرلینے کے بعد جانچ شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔