بھٹکل میں 25 اکتوبر کو اتی کرم داروں کی اہم میٹنگ : تمام اتی کرم داروں سے شرکت کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2016, 1:26 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :22/اکتوبر(ایس او نیوز)تعلقہ اتی کر م دارر ہوراٹا سمیتی بھٹکل کی 25اکتوبر بروز منگل کی صبح 30-11بجے ستکار ہوٹل کے ہال میں میٹنگ منعقد ہوگی ۔

اس سلسلے میں سمیتی کے صدر راماموگیر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹنگ میں فاریسٹ اتی کرم داروں کو پٹہ دینے میں افسران کی طرف سے ہورہی دیری اور فاریسٹ حق قانون کی مخالفت کرتے ہوئے عرضی کا انکارکرنے اور اتی کرم داروں کو پٹہ دینے میں ہورہی دیری کے متعلق سوچ بچارکیا جائےگا ۔ متعلقہ دن میٹنگ میں ضلع پنچایت ممبر جی این ہیگڈے موریگار ، سابق ممبر جی ایم شٹی ، ایم این سبرامنیا، ہوناور اتی کرم ہوراٹ سمیتی کے صدر منجوناتھ نائک گیروسوپا، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر ،نائب صدر اور جنرل سکریٹری وغیرہ موجود رہیں گے۔ صدر راماموگیر نے تعلقہ کے تمام دیہی فاریسٹ حقوق سمیتی کے صدور، ممبران اور تعلقہ کے تمام اتی کرم داروں کو لازمی طورپر میٹنگ میں شرکت کرنے اور آئندہ ہونے والے فیصلوں کے متعلق صلاح ومشورہ دینےکی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...