بھٹکل:گلمی کے تلسی داس کے گھر میں بیک وقت 23کمل پھول کھلنے کا حسین منظر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th August 2017, 9:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9/اگست (ایس اؤنیوز)گلمی علاقے کے تلسی داس پربھو کے گھر پر ’’برہماکمل ‘‘ نسل کے کل 23پھول بیک وقت کھلنے اطراف کا پورا ماحول معطر کردیاہے اور اس حسین منظر کو دیکھنےکےلئے کئی لوگ جو ش میں ہیں۔ چمیلی کے لئے عالمی سطح پر مشہور بھٹکل کا اب برہما کمل کی خوشبو سے بھی نام ہوگا۔

گھر کے صحن میں موجود برہما کمل کے پودے میں شام ہوتے ہی پھول کھلنے کے آثار نظر آئے توگھروالوں کے ساتھ علاقہ کے عوام بھی پھول کھلنے کے منظر کو دیکھنے کے لئے انتظارمیں بیٹھے رہے۔ رات میں جب بیک وقت 23پھول کھلے تو لوگ قدرتی منظر سے خوشی ومسرت حاصل کی۔ پھولوں کے کھلنے سے خوشبو آہستہ آہستہ علاقہ میں پھیلتی چلی گئی تو اور بھی لوگ جمع ہوکر منظر سے لطف لیا۔ برہما کمل نامی پھول رات ہوتے ہی کھلنا شروع ہوتاہے اور قریب رات 12بجے تک اپنی خوشبو سے ماحول کو معطر کرنے کے بعد مرجھانے کی بات کہی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...