بھٹکل میں کل 212590رائے دہندگان :غیر قانونی 5لاکھ سے زائد نقد رقم ضبط : اے سی سدیشور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th April 2018, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18/اپریل (ایس او نیوز)بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں صاف شفاف انتخابات منعقد کرنےکے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں، حلقہ کے مختلف مقامات پر چک پوسٹوں کا قیام کرتےہوئے 5لاکھ سے زائدغیرقانونی نقد رقم ضبط کرلی گئی ہے۔ اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سدیشور نےاس کی جانکاری دی ۔

پریس کانفرنس میں اے سی انتخابات کی تیاریوں کے متعلق پوری تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہوناورکے گیرسوپا ، کاسرگوڈ، بھٹکل کے گورٹے ، سرپن کٹے ، کونٹوانے میں چک پوسٹ کا قیام کرتے ہوئے جانچ میں سرگرم ہے۔ ابھی تک گیر سوپا میں 4،40،000اور گورٹے چک پوسٹ پر 100377روپئے نقد ضبط کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10لاکھ روپیوں سے زائد رقم ضبط ہوتی ہے تو متعلقہ رقم انکم ٹیکس محکمہ کے سپر د کی جاتی ہے۔ بھٹکل اور ہوناورتعلقہ جات میں علاحیدہ طورپر 13سیکٹر آفیسران کونامزد کرتے ہوئے انہیں خصوصی اختیارات دئیے گئے ہیں۔ بھٹکل3 اور ہوناور میں 3فلائنگ اسکواڈ بارباری اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔ وڈیو گرافی، وڈیو دیکھنے کے لئے بھی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر نگراں کار بھٹکل پہنچ چکے ہیں۔ 22اپریل کو عام نگراں کار وں کی آمد ہوگی۔

حلقہ میں پولنگ بوتھ اور رائے دہندگان کی تفصیل بتاتے ہوئے اے سی نے کہاکہ بھٹکل میں 140اور ہوناور میں 108پولنگ بوتھ ہیں۔ پولنگ بوتھ پر پینےکاپانی ، رفع حاجت سمیت بنیادی سہولیات کا انتظام کرنےکے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جن بوتھس پر زائد ووٹر ہیں وہاں اضافی بوتھ کا قیام کئے جانےکی بات کہی۔

اے سی نے بتایا کہ بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں کل 212590ووٹرس ہیں۔ حالیہ ہوئی نئے ووٹرس اندراج مہم کے تحت اضافی طورپر 1380ووٹر شامل ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ رائے دہندگان کو اپنا ووٹ تصدیق کرنے کےلئے وی وی پیاٹ نصب کئے گئے ہیں۔ خاتون افسر، خاتون عملہ پرمشتمل ایک مثالی پولنگ بوتھ کے قیام کرنےکی جانکاری دی ۔ اس موقع پر آئی اے ایس آفیسر آنند موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔