انجمن کے موظف پرنسپال ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف 21ویں ضلعی کنڑا ادبی اجلاس کے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2018, 12:28 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:19؍نومبر (ایس او نیوز)یلاپور میں 22اور23ڈسمبر 2018کو منعقد ہونے والے اترکنڑا ضلع کے 21ویں کنڑا ادبی اجلاس کے لئے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے موظف پرنسپال اور  ریاست کے مشہور و معروف کنڑا شاعر، ادیب، نقاد اورکالم نگار ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کو بطور صدر منتخب کیا گیا ہے ۔

اتوارکو سرسی میں ضلعی کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر اروند کرکی کوڑی کی صدارت میں منعقدہ اترکنڑا ضلعی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا۔ میٹنگ میں کنڑا پریشد کے ضلعی خازن ڈاکٹر ضمیر اللہ کا نام پیش کیا گیا تو ہلیال تعلقہ کنڑا پریشد کے صدر اوپیندر گھورپڑے نے توثیق کی۔ ضلعی اجلاس کے صدر کے لئے کنڑا کے سنئیر ادیب ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کے ساتھ شانتی نایک، شاردا بھٹ، گوپال کرشنا ہیگڈے ، ناگیش ہیگڈے کے نام پیش ہوئے تھے۔ ان میں ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کے حق میں زیادہ ممبران نے رائے دی تو صدر کرکی کوڑی نے21ویں کنڑا ضلعی صدر کے طورپر ڈاکٹر شریف کے نام کا اعلان کیا۔

میٹنگ میں پریشد کے اعزازی سکریٹری گنگا دھر کولگی ، شاردا بھٹ، امرت رام رتھ، تعلقہ صدر ڈاکٹر شری دھر کمٹہ، ناگراج مالکوڑ سداپور، وینو گوپال یلاپور، پرکاش بھاگوت سرسی، ڈاکٹر پرکاش نایک یلاپور، ناگراج ہیگڈے یلاپور، ناگراج ہرپنہلی کاروار موجود تھے۔

صدرِ اجلاس کا تعارف : ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف ٹمکور ضلع کورٹگیری میں 1951میں پیدا ہوئے۔ والد کنڑا اسکول کے مدرس تھے۔ کنڑا میں ایم اے کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل میں بطورپروفیسر 28برس اور پرنسپال کی حیثیت سے 4برس خدمات انجام دے کر سبکد وش ہوئے۔ بھٹکل میں ادب سے یک جہتی اور خیر سگالی  کا  محرک لے کر بھٹکل چمیلی میں ادب کی خوشبو پھیلانے میں اہم رول ادا کئے ہیں۔ 4طلبا نے ان کی رہنمائی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ بطور شاعر ان کے پانچ مجموعے شائع ہوئے ہیں جن میں ’شامیانہ ‘کو ریاستی سطح کے لنکیش ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔ اس کے علاوہ تبصرے ، تنقیدی مضامین ، اخبارات میں تبصرے،قواعد، سیاحتی مقامات، کہانیاں  وغیرہ پر مشتمل کل 15تصنیفات کنڑا ادب کا گراں قدر سرمایہ ہیں ، جن میں ابوالکلام آزاد، گونڈ تہذیب، نوائط وغیرہ اہم مانی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کا 21ویں کنڑا ادبی اجلاس کے لئے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونا بھٹکل کے لئے فخریہ لمحہ ہے۔ اس موقع پر ادارہ ساحل آن لائن ان کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...