بھٹکل :ٹاٹا کنسلٹنسی ریجنل رورل آئی ٹی کوئز میں انجمن پی یو کالج طلبا کی بہتر کارکردگی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2018, 7:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ٹاٹاکنسلٹنسی کمپنی کی طرف سے دھارواڑ کے ڈاکٹر پاٹل پٹپا ہال میں منعقدہ  ریجنل رورل آئی ٹی کوئز میں انجمن پی یوکالج بھٹکل کے طلبا نے اچھی  کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔

10اکتوبر 2018بروز بدھ کو دھارواڑ کے ڈاکٹر پاٹل پٹپا آڈیٹوریم میں ٹاٹاکنسلٹنسی کے زیر اہتمام ریجنل رورل ہائی اسکول اور کالج طلبا کے لئے آئی ٹی کوئز کا انعقاد ہوا۔ جس میں پی یواول سائنس کے عابد حسین ایف اے ابن عبدالرحمن ایف اے اور ولید منیری ابن عبدالملک منیری نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتےہوئے  5واں مقام حاصل کیا۔جنہیں انعام کے طورپر ٹی شرٹ اور بیاگ تقسیم کئے گئے۔

 ریاست بھر سے کل 500طلبا آئی ٹی کوئز میں شریک ہوئے تھے۔ انجمن پی یوکالج بھٹکل کی طرف سے کل تین ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔ جس میں امان اللہ ڈونا ابن اسحاق ڈونا، فرحان ائیکری ابن وجیہ الدین اکرمی کی ایک ٹیم تواحمد عریش صدیقی ابن عمران صدیقی ، عبداللہ عبادہ وزیر ابن فیاض وزیر کی دوسری ٹیم تھی۔کالج کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے لکچرر فیضان سکری اور ریاضی کے غسان نے طلبا کی رہنمائی کی۔ کامیاب اور شریک ہوئے تمام طلبا کو انجمن کے عہدیداران ، پرنسپال، لکچرر حضرات نے مبارکبا دی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔