بھٹکل انجمن پی یوکالج  طلبا کی 3ٹیمیں ’آئی ٹی کوئز ‘مقابلے  میں ریجنل لیول کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th September 2018, 8:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :25/ستمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن پی یو کالج بھٹکل کی 3طلبا ٹیمیں کاروار  کے بال مندر ہائی اسکول میں منعقدہ ٹاٹا کنسلٹنسی انٹرکالج ابتدائی  آئی ٹی کوئز مقابلے میں  اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ریجنل لیول کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ 10 اکتوبر کو دھارواڑ میں منعقد ہونے والے ریجنل لیول میں کالج کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

 انجمن پی یوکالج کی طرف سے کوئز مقابلے میں کل 3ٹیمیں شریک ہوئی تھیں، ہر ٹیم 2طلبا پر مشتمل تھی۔ بڑی مسرت کی بات ہے کہ کالج کی تینوں ٹیموں نے بہترین پرفارمنس کرتے ہوئے ریجنل لیول کے لئے منتخب  ہوئی ہیں۔ نمبر ایک ٹیم پی یو اول شعبہ کامرس کے فرحان ابن وجیہ الدین اکرمی ، پی یواول سائنس کے امان اللہ ڈونا ابن اسحق ڈوناپر مشتمل تھی تو نمبر دو ٹیم پی یو اول سائنس کے عابدحسن ایف اے ابن عبدالرحمن ایف اے اور ولید منیری ابن عبدالمالک منیری اور تیسری ٹیم پی یو اول سائنس کے ہی احمد عریش صدیق ابن عمران صدیق اور عبداللہ عبادہ وزیر ابن فیاض وزیر پر مشتمل تھی۔ طلبا کی تیاری اور رہنمائی میں کالج کے کمپیوٹر سائنس کے لکچرر فیضان سکری نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ان کے ساتھ رہے۔ ریاضی کے لکچرر غسان نے ان کا بھرپورتعاون کیا۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر انجمن کے عہدیداران، ممبران، پرنسپال محمد یوسف کولاسمیت لکچرر حضرات اور طلبا نے مبارکبادی پیش کرتےہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔