بھٹکل انجمن کی صدسالہ تقریبات: پروفیشنل کالجس کا شاندار گیٹ ٹوگیدر برائے مستورات : ہونہار طالبات کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th March 2019, 12:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:7؍مارچ (ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے پروفیشنل کالجس انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ، انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے، انجمن کالج آف ایجوکیشن  کا مشترکہ ’گیٹ ٹو گیدر ۔2019‘  برائے مستورات  خدیجہ سید علی کیمپس میں واقع انجمن کالج فار وویمنس بھٹکل میں بروز جمعرات 7مارچ کو انجمن لیڈیز اڈوائزری کمیٹی کی ممبر محترمہ سیما قاسمجی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جلسہ کا آغاز انجمن انجنئیرنگ کالج کی طالبہ سُہا کی تلاوت قرآن سے ہوا ، جس کااسی کالج کی طالبات  ثویبہ اورفرشال نے بالترتیب اردو اور کنڑا میں ترجمہ پیش کیا۔ اے آئی ٹی ایم کی طالبہ  فوزیہ نے حمد اور بی بی اے کی طالبہ نے ترانہ انجمن پیش کیا۔ بی ایڈ کالج کی طالبہ غزالہ نے استقالیہ کے ساتھ مہمانوں کا تعارف کرایا۔ اے آئی ٹی ایم کے ریاضی کی پروفیسر قرۃ العین حلویگار ، بی ایڈ کالج کی پرنسپال ڈاکٹر زکیہ زرزری ، بی بی اے اور بی سی اے کالج کی اسسٹنٹ لکچرر بشریٰ میڈیم ، ایم بی اے کی اسسٹنٹ پروفیسر شمشاد نے اپنے اپنے کالجوں کی سالانہ رپورٹ کی خواندگی  کی۔

بنگلورو کی رامیا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنس کی محترمہ این ایس چندن شری نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خواتین کو بااختیار ہونے کے تعلق سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عورت کو آزادی چاہئے ، اس کا یہ حق ہے کہ اس کو آزادی ملے ،  انہوں نےکہاکہ موجودہ دور میں خواتین ہرمیدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اعزازی مہمان کے طورپر ڈاکٹر شمس نور نے کہاکہ عورت کے لئے اخلاق سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور خواتین کو چاہئے کہ وہ اسی پیشہ کو اختیار کریں جس سے انہیں انسیت  اور پسندیدہ ہے۔ صدارتی کلمات اداکرتے ہوئے محترمہ سیما قاسمجی نے انجمن کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ عورت کے لئے تعلیم ازحد ضروری ہے کیونکہ کل کو وہ ایک اچھی ماں اور ایک بہتر مربی بن سکے۔ اس سلسلے میں انجمن نے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں ایک تعلیمی میدان فراہم  کیا ہے۔  اے آئی ٹی ایم شعبہ ای این سی کی اسسٹنٹ پروفیسر انم میڈم نے شکریہ ادا کیا۔ طالبات گوری، اُمِّ فروا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جلسے میں مختلف امتحانات اور میدانوں  میں بہترین تعلیمی   و دیگر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی  تینوں کالجوں کی 19طالبات کی تہنیت کی گئی۔  جن کی تفصیل اورنام اس طرح ہیں۔

اے آئی ٹی ایم  :فاطمہ فروا ،کیمسٹری میں 100نمبرات ۔سنہیا نائک ریاضی میں 100نمبرات۔ نازش خانم ریاضی میں 100 نمبرات۔  فرشہ ایوب  اور وینا نائک انٹر ن شالہ انٹر شپ کے لئے منتخب۔دانیا رقیہ ، انفوس میں داخلہ۔ عائشہ رحینہ  اور روفیہ ،  مومنٹم انکریڈیا 2کے 19 میں رنراپ۔

بی بی اے اینڈ بی سی اے: مریم حرا ،بی بی اے میں 93فی صد نمبرات کے ساتھ یونیورسٹی سکینڈ رینک ۔ قادری فرزین ، بی بی اے 4سم میں 85.20فی صد نمبرات کے ساتھ کامیاب۔ التمش بی بی اے 2سم میں 88فی صدنمبرات اور 3سم 92.27فی صد نمبرات۔  روفیہ بی سی اے 4سم میں 78.14 فی صدنمبرات۔ شمس النساء بی بی اے 5سم میں 84.67فی صد نمبرات۔ ساریہ نسرین بی بی اے 1سم میں 80.33فی صد نمبرات۔ تعزین بی سی اے 5سم میں 85فی صد نمبرات۔ عائشہ سمرین بی سی اے 1سم میں 94فی صد نمبرات۔ ذیشان عرفان ،بی بی اے 2سم کے فائنانشیل مینجمنٹ میں 100نمبرات۔

بی ایڈ: قمرالنساء ، 4سم2017 کے امتحانات میں  86.55فی صدنمبرات کے ساتھ اول مقام۔ودیا شری رام کرشنا گانیگار  4سم 2018کے امتحانات  میں 85.79فی صد نمبرات کے ساتھ اول مقام۔ عاصمہ فیضان آرمار 2سم میں 85.5فی صد نمبرات کے ساتھ اول مقام ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...