بھٹکل :انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر شعبہ کامرس کے زیراہتمام 4فروری کو ٹیکس کے متعلق قومی سطح کا سمینار
بھٹکل :یکم فروری (ایس اؤنیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹربھٹکل میں 4فروری بروز اتوار کو شعبہ کامرس کی طرف سے قومی سطح کا سمینار منعقد کئے جانےکی کالج پرنسپال نےپریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔
کالج فنکشن ہال میں ’’Entrepreneurial Innovation and Taxation Recent Trends in Indian Business Scenario‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے نیشنل لیول سمینار کی صدارت انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو کریں گے۔ منگلورو کے چارٹیٹڈ اکاؤنٹنٹ نند گوپال شنئی کلیدی خطبہ دیں گے ۔ مہمان خصوصی کے طورپر منگلورو اور اُڈپی زون کے انکم ٹیکس ایڈیشنل کمشنر سدپاجی آر این شرکت کریں گے۔ جب کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ڈاکٹر این آئی ملا، کاروار ضلع دستکاری مرکز کے ڈائرکٹر رمانند نایک، کمٹہ ایس جی ایس ٹی کے اسسٹنٹ کمشنر بھرتیش کمار ، کاروار کے نندن آئیگل موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
کولاپور یاس آئی بی ای آر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم ایم علی ، دھارواڑ جے ایس ایس کالج کے شعبہ اکنامکس کے صدر ڈاکٹر شوکت علی مگل منی اور ممبئی یونیورسٹی ،شعبہ کامرس کے پروفیسر ڈاکٹر ایم ایل دھانی بطور مقالہ نگار موضوع پراپنا مطالعہ پیش کرنے کی کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد شیخ نے جانکاری دی ہے۔