بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے زیر اہتمام 19فروری سے سہ روزہ یونیورسٹی سطح کا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2019, 7:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍فروری (ایس او نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑسے ملحق   کالجوں کے درمیان  مردوں اور خواتین کا زونل لیول سہ روزہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 19فروری سے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے زیر سرپرستی انعقاد کئے جانےکی اطلاع کالج پرنسپال مشتاق شیخ نے دی۔

وہ یہاں پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ ٹورنامنٹ تین دن تک چلے گا جس کی افتتاحی تقریب انجمن کالج ہال میں 19فروری کی صبح 30-09بجے  منعقد ہوگی۔ انجمن کے نائب صدر عبدالرحیم دامودی تقریب کی صدارت کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرناٹکا قانون یونیورسٹی  ہبلی کے فزیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر خالد خان اور بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر محمد یاسین عسکری شریک ہونگے۔

اس سے قبل انجمن کالج نے یونیورسٹی سطح کے کئی ٹورنامنٹ بہت ہی منظم اور کامیابی کے ساتھ منعقد کی ہے۔ پہلی مرتبہ مردوں اور خواتین کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کئے جانےکی جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل اپنے صدسالہ جشن کے دوران میں یونیورسٹی سطح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہم سب کے لئے باعث مسرت ہے۔ ٹورنامنٹ کے لئے بھٹکل روٹری کلب نے اپنا میدان مہیا کیاہے ، جس کے لئے ہم روٹری کلب کے صدر راجیش نایک، سکریٹری شرینواس پڈیار کا کالج کی طرف سے شکریہ اداکرتے ہیں۔ کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری ، فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ ، روٹری کلب سکریٹری شری نواس پڈیار، پروفیسر اے ایم ملا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...