انجمن طالبات نے پھر کیا بھٹکل کا نام روشن؛ یونیورسٹی لیول پر بہترین تعلیمی کارکردگی : امسال رینکنگ کے ساتھ ملے گا گولڈ میڈل بھی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st January 2018, 2:19 AM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:20/ جنوری (ایس اؤنیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیرا ہتمام چلنے والی انجمن کالج فار ویمن کی طالبات سابقہ روشن کارکردگیوں کو جاری رکھتے ہوئے امسال بھی بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔ اکّا مہا دیوی ویمنس یونیورسٹی وجئےپورہ کے  سال 2017مئی اور جون کےماہ میں منعقدہ بی کام اور بی ایس سی فائنل کے امتحانات میں انجمن کی طالبات نے نہ صرف ٹاپ ٹین رینک  میں مقام پایا ہے بلکہ کمپیوٹر سائنس مضمون میں ایک طالبہ امتیازی نمبرات کے ساتھ سونے کے تمغہ کی حق دار بھی قرار پائی ہے ۔

کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بی کام فائنل کے امتحانات میں عائشہ ند ا بنت غلا م سرور نبی صدیق نےکل 3360نمبرات میں سے 3007نمبرات (89.49فی صد) شرح کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھا رینک  حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ جب کہ تابش بنت سید کلیم الدین مجاور نے 3360 نمبر ات میں  2968 مارکس (88.33فی صد)شرح کے ساتھ واں رینک حاصل کیاہے ۔

 شعبہ سائنس ،بی ایس سی فائنل کے امتحانات میں کیمسٹری (شعبہ کیمیاء) میں میگھا بنت ماستی گونڈا نے 640میں سے 518 نمبرات (80.94فی صد)شرح کامیابی کے ساتھ 5واں رینک حاصل کیا ہے۔

بی ایس سی کے ہی کمپیوٹر سائنس مضمون  میں جن طالبات نے رینک حاصل کیا ہے ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

1۔ رابعہ بصری بنت حسن ہیگڈے 558/640 87.19فی صد (اول رینک)۔ گولڈ میڈل

2۔ عفر ہ کمال بنت ابراہیم کمال 532/640 83.13فی صد (دوسرارینک)۔

3۔جمانہ بنت محمد الیاس علی صاحب 522/640 81.56فی صد   (چوتھارینک )

4۔ تہنیت بنت عمر فاروق سدی باپا 521/640 81.41فی صد  (پانچواںرینک)

5۔ علی اکبرہ فرح زیبابنت عبداللہ 517/640 80.78فی صد   ( چھٹارینک)

6۔ گلِ سمران بنت محمد یونس معلم 502/640 78.44فی صد   (نواںرینک)

طالبات کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر، جنرل سکریٹری، سکریٹری صاحبان، عہدیداران ، پرنسپال، اساتذہ سمیت محبان تعلیم نے طالبات کو مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔