بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے زیراہتمام سرسید کی ادبی و تعلیمی خدمات پر کل ہند سمینار و مشاعر ہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th February 2018, 6:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9/ فروری (ایس اؤنیوز)انجمن آرٹس ، سائنس اینڈ کامرس کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے زیر اہتمام اور کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلورو کے اشتراک سے انجمن کالج فنکشن ہال میں 11فروری صبح30-09بجے ’’سرسید کی ادبی وتعلیمی خدمات اور اس کی عصری معنویت ‘‘پر کل ہند سمینار کے  انعقادکی جانکاری کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد شیخ نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطنؔ افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے تو کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلورو کے چیرمن ڈاکٹر سید عبدالقدیر ناظم سرگرہ کے ہاتھوں سمینار کا افتتاح ہوگااور بہار،پٹنہ یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر جاوید حیات کلیدی خطبہ دیں گے۔اس کے فوری بعد مقالہ جات کی نشست ہوگی، جس میں کیرلا ،کالی سنسکرت یونیورسٹی کے کرشنا کے نکولن سمیت ممبئی ، کلبرگی ،بھدراوتی،بنگلورو سمیت ادبی و تعلیمی ماہرین اپنےمقالات جات پیش کریں گے۔ شعبہ اردو کے لکچرر پروفیسر عبدالرؤوف سونور سمینار کوآرڈینیٹرہونگے۔

شب00-09بجے انجمن اینگلو اردو ہائی اسکول گراؤنڈ میں کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا ، جس کی نظامت بنگلورو کے مشہور و معروف شاعر ریاض احمد خمار کریں گے تو صدارت کرناٹکا اردو اکیڈمی بنگلورو کے چیرمن ڈاکٹر سید عبدالقدیر ناظم سرگروہ کریں گے ۔ مشاعرے میں راجستھان سے یوسف رازؔ، سراج شولاپوری، اسلم بنارسی،مسرت پاشا راہیؔ سمیت مشہور شعراء کے علاوہ مقامی شعراء بھی اپنا کلام پیش کرنے کی اطلاع پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...