بھٹکل انجمن کالج اور شری گیانیشوری کالج دونوں کی بی ایڈ میں صد فیصد کامیابی؛ انتظامیہ نے دی اسٹوڈینٹس کو مبارکباد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th December 2018, 12:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4/ڈسمبر (ایس او نیوز) بی ایڈ میں بھٹکل کی دونوں کالجوں انجمن کالج آف ایجوکیشن اور شری گیانیشوری کالج آف ایجوکیشن نے صد فیصد کامیابی درج کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں بھٹکل کا نام پھر ایک بار روشن کردیا ہے۔ دونوں کالج انتظامیہ کی جانب سے اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

بھٹکل انجمن کالج آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق  جولائی 2018 میں کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ  کے ذریعے ہوئے امتحانات میں فائنل سمیسٹر میں جملہ35 طلبہ شریک ہوئے تھے جس میں 31 نے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ دیگر چار طلبا فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔ کالج میں ودیا شری گنیگا نے  87.33%,، ویدیا ای نائک نے  85.83% اور سہانا آننت نائک نے  85.5%, مارکس کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں۔

ریلیز کے مطابق بی ایڈ فرسٹ سمیسٹر میں بھی انجمن کے جملہ 34 طلبا میں سے 32 نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی  ہیں اور دیگر دو نے فرسٹ کلاس سے کامیابی پائی ہے۔ اس میں فاطمہ غزالہ نے  88.83%، عاصمہ فیضان آرمار نے  86.83% اور شگوفہ شیخ نے  85.33% فیصد مارکس کے کالج میں اول،دوم اور سوم نمبرات سے کامیاب ہوئی  ہیں۔

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والی شری گیانیشوری کالج آف ایجوکیشن  نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی کالج نے بھی بی ایڈ میں صد فیصد کامیابی درج کی ہے۔

ریلیز کے مطابق بی ایڈ فائنل سمیسٹر میں  سنگیتا کے آر نے 91.17 فیصد، کویتا وشنو نائک نے 89.83فیصد اور اشونی شری دھر نائک اور فرزانہ شیلار دونوں نے  89.67 فیصد مارکس کے ساتھ اول،دوم اور سوم نمبرات سے  کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح فرسٹ سمیسٹر میں ودیا شنکر نائک نے 87 فیصد، بھاگیہ شری نارائن نائک نے 85.83  فیصد اور شردھا دامودر نائک نے 85.33  فیصد مارکس کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں۔

کالج انتظامیہ اور پرنسپل کی جانب سے تمام کامیاب اور امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔