بھٹکل انجمن کی تعلیمی خدمات سے ہی علاقائی جہالت کافور ہوئی : انجمن صدسالہ جشن پروگرام برائے مستورات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2019, 7:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11؍جنوری (ایس او نیوز) پچھلے سوبرسوں سے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل تعلیمی میدان میں سرگرم عمل رہتے ہوئے  علوم و فنون کے دریا بہائےاور نہ صرف بھٹکل بلکہ پاس پڑوس علاقے کی عمومی جہالت کو کافور کرنے میں کامیاب  ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن کی بانی میر معلمہ محترمہ رابعہ عثمان حسن جوباپو نےکیا۔

وہ یہاں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کے تیسرے دن مستورات کے لئے مختص6جنوری بروز اتوار کو انجمن آباد میدان میں منعقدہ  جلسہ میں صدارتی خطاب کررہی تھیں۔ محترمہ نے  بالکل ابتداء میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے انجمن کی طرف سے  کی گئی کاوشوں کاتذکرہ کرتے ہوئے تعلیمی سہولیات بہم پہنچانے میں انجمن کے خدمات کی ستائش کی۔

مہمان خصوصی فاطمہ مظفر نے طالبات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت عورت حضرت خدیجہ ؓ نے اللہ کے نبی ﷺ کی جس طرح مدد کی بالکل اسی طرح ہم مسلمان عورتوں کو بھی آگے بڑھنا چاہئے۔ اسی طرح خدادا صلاحیت کی مالک، تعلیم سمیت کئی ایک میدانوں کی ماہر ام المومنین حضرت عائشہ ؓ جیسی عظیم خواتین ہماری ماڈل ہونی چاہئے۔ ہمیں ان کی طرح ہر میدان میں ترقی کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے۔ موصوفہ نے طالبات کو خاص کر تلقین کی کہ وہ صحابیاتؓ کی سیرت کا مطالعہ کریں  ان کی طرح اپنے آپ کی تربیت کرتے ہوئے ہماری آنے والی نسل کے لئے ایک نمونہ بننے کی بات کہی۔  انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک چیلنج ہے،  طالبات کو صرف بھٹکل کی حد تک نہیں رہنا ہے بلکہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس کا فائدہ پورے ملک کو ہونا چاہئے۔محترمہ نسرین ظہیرنے اعزازی مہمان کے طورپر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی، طالبہ نہ صرف اپنی بلکہ والدین، خاندان سمیت پورے ملک کی ترقی میں تعاون کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے بچوں کے لئے ایک نمونہ بن کر ان کی بہتر تربیت کرتے ہوئے ملک کا بہترین شہری بنا سکتی ہے۔

انجمن الومنی ،بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خود میں اورمیرے خاندان کے کئی افراد اسی انجمن کے تعلیم یافتہ ہیں ، کئی ایک انجمن کے اساتذہ ہیں جنہوں نے مجھے بہتر تعلیم دے کر آج اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے جس کے لئے میں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے انجمن الومنی کو مستحکم کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کو مزید ترقی کی راہوں پر لے جانے کی  درخواست کی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کا اردو، انگریزی اور کنڑا ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد طالبات نے  حمد، نعت  اور ترانۂ انجمن پیش کرتے ہوئے جلسے کو خوبصورتی بخشی۔ انجمن صدسالہ جشن کی کنونیر برائے مستورات محترمہ سیما قاسمجی نے انجمن کے وزن اور مشن پر روشنی ڈالی تو کوآرڈنیٹر ،ڈگری کالج پرنسپال رئیسہ شیخ نے انجمن حامئی مسلمین کی تعلیمی خدمات کو پیش کیا۔ انجمن کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپال ڈاکٹر زکیہ زرزری نے استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ لکچرر مینوٹی بھٹ نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر انجمن پی یوکالج فارویمن ڈاکٹر فرزانہ محتشم سمیت کئی ایک موجود تھے۔

جلسے میں طویل تدریسی خدمات انجام دینےو الی معلمات اور رینک ہولڈر طالبات کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔ اس کے بعد طالبات کی طرف بہت ہی دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔جلسے میں ہزارو ں خواتین شریک تھیں۔  اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی طرف سے شرکاء کے لئے تواضع کا اہتمام کیاگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...