بھٹکل انجمن صد سالہ تقریبات؛ 7/مارچ کو ہوگا خواتین کے لئے گیٹ ٹوگیدر کا شاندار پروگرام، بھٹکل سمیت اطراف کی خواتین سے شرکت کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th March 2019, 1:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/مارچ (ایس او نیوز)  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صد سالہ جشن کی تقریبات کے سلسلہ کی کڑی کے طور پر مورخہ  7/مارچ بروز  جمعرات  کو  انجمن کالج فور ویمن  (نزد شمس الدین سرکل) میں   خواتین کے لئے گیٹ ٹو گیدر کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ہے    جس میں  خواتین  کے لئے ڈرامے سمیت  دلچسپ تفریحی پروگرام  پیش کئے جائیں گے۔ اس بات کی اطلاع انجمن صد سالہ جشن کمیٹی (خواتین) کی کیوینرمحترمہ سیما قاسمجی نے دی۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انجمن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ  انجمن پروفیشنل کالجس بالخصوص   AITM, B.Edاور   AIMCA کی طالبات  اس طرح کے دلچسپ کلچرل پروگرام پیش کررہی ہیں،  جس سے  خواتین بھرپور لطف اُٹھاسکتی ہیں۔

پروگرام کی پہلی نشست کا آغاز صبح 9:30 بجے ہوگا جس میں مہمانان کے خطابات سمیت  یونیورسٹی رینک حاصل کرنے والی ہونہار طالبات کی تہنیت کی جائے گی۔ پروگرام کی  دوسری نشست دوپہر ٹھیک دو بجے شروع ہوگی  جس  میں دلچسپ ڈرامے،  مکالمے اور دیگر کلچرل  پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پرماہر تعلیم  اور بنگلور کی معروف ایم ایس رامیا یونیورسٹی کی این ایس چند ن شری کو مدعو کیا گیا ہے، شمس کلینک بھٹکل کی ماہر ڈاکٹر  شمس نور، اعزازی مہمان کے طور پر تشریف فرما ہوں گی جبکہمحترمہ سیما قاسمجی پروگرام کی صدارت کریں گی۔

انجمن پروفیشنل کالج کی انتظامیہ، اسٹاف اور طالبات نے بھٹکل اور اطراف کے علاقوں کی   تمام خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں اس پروگرام میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔