کرناٹکا یونیورسٹی انٹرکالج ویٹ لفٹنگ اورپاور لفٹنگ مقابلے میں انجمن کالج طلبہ کی عمدہ کارکردگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th October 2018, 12:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9؍اکتوبر (ایس او نیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن، اسپورٹس اینڈگیمس کی طرف سے 5اور6اکتوبر کو کریڈا بھون میں انٹر کالج ویٹ لفٹنگ اورپاور لفٹنگ مقابلوں کا انعقاد ہواجس میں انجمن کالج بھٹکل کے طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں زمروں میں میڈل حاصل کیے۔انجمن کالج کے فزیکل ڈائریکٹر کلیم اللہ نے بتایا ہے کہ مندرجہ ذیل طلبہ نے انعام جیتے ہیں۔

ویٹ لفٹنگ:

۱۔ عفنان ایکری ابن سلیم ایکری اول مقام (۵۵کلو گرام زمرہ) جملہ ۵۰ کلو گرام
۲۔ اکراش درگا ابن مبین درگا تیسرا مقام ( ۷۳کلو گرام زمرہ) جملہ ۱۰۰ کلو گرام
۳۔ فویز کریمی ابن ریاض کریمی چوتھا مقام ( ۸۱کلوگرام زمرہ) جملہ ۷۰ کلوگرام
۴۔ ظہیر برماور ابن حفظ الرحمن برماور دوم مقام (۸۹کلو گرام زمرہ) جملہ ۱۵۰ کلو گرام

پاور لفٹنگ:

۱۔ عفنان ایکری ابن سلیم ایکری پانچواں مقام (۵۹کلو گرام زمرہ) جملہ۲۱۰ کلو گرام
۲۔ رومان ادیاور ابن خالد ادیاور دوم مقام (۵۹کلو گرام زمرہ) جملہ۳۲۵ کلو گرام
۳۔ تبریز شیخ ابن عبدالماجد شیخ چوتھا مقام (۶۶کلو گرام زمرہ) جملہ۲۹۰ کلو گرام
۴۔ اکراش درگا ابن مبین درگا چوتھا مقام ( ۷۴کلو گرام زمرہ) جملہ ۲۷۰کلو گرام
۵۔ ظہیر برماور ابن حفظ الرحمن برماور پہلا مقام (۹۳کلو گرام زمرہ) جملہ ۳۵۰ کلو گرام
۶۔ فویز کریمی ابن ریاض کریمی چوتھا مقام (۸۳کلوگرام زمرہ) جملہ ۲۷۰ کلوگرام

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...