بی بی اے میں بھٹکل انجمن کالج کو ملی 98 فیصدسے شاندار کامیابی ؛ بی سی اے میں ریکارڈ ہوئی 82 فیصدکامیابی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th June 2018, 5:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/جون (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر ماتحت چلنے والے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن  میں  بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن( بی بی اے)  اوربیچلر آف کمپوٹر اپلیکشن (بی سی اے) کے فائنل امتحان (یعنی VI سمیسٹر)  میں طلبا نے شاندار پرفارمینس پیش کیا ہے۔ بی بی اے میں صرف ایک طالب العلم ناکام ہونے کی وجہ سے نتائج 97.56 فیصد  ریکارڈ کئے گئے ہیں تو بی سی اے میں  دو طلبا کی ناکامی کی وجہ سے نتائج 82 فیصد درج کی گئی ہے۔

انجمن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق اپریل 2018 میں ہوئے بی بی اے کے فائنل امتحان میں جملہ 41 طلبا شریک ہوئے تھے، ایک اسٹوڈینٹ ناکام رہا جس کی وجہ سے نتائج  97.56 فیصد  ریکارڈ کی گئی ۔ جملہ 16بچوں نے امتیازی نمبرات یعنی  ڈسٹنکشن سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 11 فرسٹ کلاس اور 13 سکینڈ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اس میں مریم ہیرا بنت ڈاٹا ارشادائیکری نے 93 فیصد  اوسط کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے پوری کالج میں  اول نمبر سے کامیاب ہوئی ہیں۔عرفات شبیر ہوڈیکر نے 84 فیصدکے ساتھ دوم نمبر پر اور اعجاز احمد نے 81 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر سے کامیاب ہوئے ہیں۔

بی سی اے میں جملہ گیارہ اسٹوڈینٹ امتحانات میں شریک ہوئے تھے جس میں نو کامیاب رہے۔ اس طرح کامیابی کا اوسط 82 فیصد رہا۔  کالج میں اقراء انجم  نے 88.75 فیصد اوسط کے ساتھ پوری کالج میں ٹاپ کیا ہے تو گُل مہک بنت مصدق قاضیا نے  87.37 فیصد اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ زکوان احمد نے 86.62 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن پائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...