بھٹکل انجمن بی بی اے اور بی سی اے کالج یونیورسٹی سطح کے سوئمنگ مقابلہ جات میں رنر اپ :طلبا کا بہترین پرفارمنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd September 2018, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3/ستمبر(ایس اؤ نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیرا ہتمام گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج ہبلی میں 29اگست سے 31اگست 2018تک  کالج طلبا کے درمیان منعقد ہوئے   سنگل زون سوئمنگ مقابلہ میں انجمن انسٹی ٹیو ٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکشن  کے طلبا نے رنراپ کا خطاب حاصل کرکے کالج اور شہر کانام روشن کیاہے۔ بی بی اے فائنل ائیر کے محمد سلمان نے2گولڈ اور 4سلورمیڈلس حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ پیش کیاہے۔

کالج پرنسپال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جن طلبا نے مختلف ایونٹس میں گولڈ، سلور اور برانج میڈلس حاصل کئے ہیں اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

بی بی اے فائنل ائیر کے محمد سلمان نے 4x100فری اسٹائیل ریلے اور4x100میڈلی ریلے میں گولڈ، بیاک اسٹورک50 میٹر، بیاک اسٹورک 100میٹر، بیاک اسٹورک 200میٹر میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔فائنل ائیر کے محمد سہیم محتشم نے 4x100 میٹر فری اسٹائل ریلے اور میڈلی میں گولڈاور 100میٹر بٹر فلائی میں برانج میڈل۔ بی بی اے سکینڈ ائیر کے محمد فہیان نیلاور 4x100میٹر فری اسٹائل ریلے اور میڈلی میں گولڈ میڈل ، بی بی اے فائنل ائیر کے محمد صواف قاضی نے 100میٹر برسٹ اسٹروک میں برانج میڈل  اور عبدالرافع نے دو گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے بہترین پرفارمنس پیش کیا ہے۔

طلبا کی بہتر تربیت اور رہنمائی کئے کالج فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا اور کامیاب طلبا کو انجمن انتظامیہ کے عہدیداران ، کالج بورڈ سکریٹری آفتا ب قمری ،پرنسپال کے محسن وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔