بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (اے آئی ٹی ایم )کا دوروزہ فسٹ نیبولس -18کا خوبصورت انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th April 2018, 1:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26/اپریل (ایس او نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (اے آئی ٹی ایم )کے زیر اہتمام دو روزہ نیبولس -18فسٹ کے انعامی و اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔

دوروزہ فیسٹ میں مختلف کالجوں سے شریک ہوئے طلبا کے لئے کئی ایک مقابلہ جات کااہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں جنرل ایونٹس کے طورپر کوئز، اسنیک ہنٹ ، مذاکرہ ، ثقافتی مقابلے جیسے مہندی ڈیزائن ، ڈوڈلنگ، ورڈس ورتھ، فنک دی جنک کے علاوہ میکانسٹ، آٹو کوئز ، میک ہنٹ ، 3ڈی میلو،سول، الکٹرانک ،کمپیوٹر سائنس پر مشتمل مقابلے بھی ہوئے۔

میزبان انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل نے دوروزہ فسٹ کے مقابلہ جات میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چمپئین شپ کاخطاب جیتا تو کینرا انجنئیرنگ کالج منگلورو نے کرکٹ چمپئین شپ اور ایس ایس کالج کنور نے فٹ بال چمپئین شپ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فسٹ کی افتتاحی تقریب کا ا آغاز عبدول دائم کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ افتتاحی تقریب میں گورنمنٹ آف کرناٹکا کے محکمہ مواصلات اور عمارات کے چیف انجنئیر مظہر جاوید نے مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی اور طلبا سے گفتگو کرتےہوئے موجودہ ترقی یافتہ زمانےمیں طلبا کو درپیش چیلنجس کو بیان کرتے ہوئے انہیں مشکل مراحل میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی قوم کے نوجوان اپنی دانشوری سے ترقی پاتے ہیں تو معاشرہ بھی ترقی کی منازل طئے کرنےکی بات کہی۔

وشویشوریا ٹکنکل یونیورسٹی بیلگام کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر کے ای پرکاش نے اعزازی مہمان کےطورپر خطاب کیا۔انجمن ایگزکیٹیو ممبر محسن شاہ بندری نے تقریب کی صدارت کی۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی نے استقبا ل کیا تو پروفیسر شاستری نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور اسٹوڈنٹس سکریٹری محمد روئف نے شکریہ اداکیا۔ تقریب میں جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری ، سکریٹری ابوبکر قاسمجی ، نائب پرنسپال پروفیسر پال چندرا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔