بھٹکل :24/اپریل (ایس او نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ ایم بی اے کے فسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے نتائج میں کالج طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج اور شہر کا نام روشن کیاہے۔
ایم بی اے فسٹ سم اور تھرڈ سم کے لئے وشویشور یا ٹکنالوجی یونیورسٹی بیلگام کی طرف سے جنوری فروری 2018میں امتحانات منعقد ہوئے تھے ۔ جس کا رزلٹ 21اپریل کو اعلان کیاگیا ہے۔ کالج پریس ریلیز کے مطابق ایم بی اے فسٹ سم میں کالج کی طرف سے کل 26طلبا نے امتحانات میں شرکت کی تھی جس میں سے 24طلبا کامیاب ہوتے ہوئے کالج نتائج کی شرح 92.3فی صد ہے۔ جب کہ 5طلبا امتیازی اور 12طلبا فسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ متعلم محمد انظف دامودی 79فی صد کامیابی کے ساتھ کالج سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے تو 75.67فی صد کامیابی کے ساتھ مانسا منجپا موگیر دوم اور محمد عدنان ملا 73.83فی صد کامیابی کے ساتھ سوم مقام پایا ہے۔
ایم بی اے کے تھرڈ سم میں کالج کی طرف سے 30طلبا امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 26طلبا کامیاب ہونے سے کالج کامیابی کی شرح 86.66فی صد ہے۔ یہاں 9طلبا امتیازی اور14طلبا فسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ تھرڈ سم میں کالج کی طالبہ مسفرہ شاہ بندری نے 80.86فی صد شرح کے ساتھ کالج سطح پر اول ،اکشھتا ناگپا نائک 79.14فی صدکے ساتھ دوم اور تصفیہ ندا خطیب 75فی صد کامیابی کےساتھ سوم مقام حاصل کرنےکی جانکاری دی گئی ہے۔ دونوں سم میں کامیاب تمام طلبا کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر، جنرل سکریٹری ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ، کالج بورڈ سکریٹری ، عہدیداران، پرنسپال سمیت اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔