بھٹکل:انجمن انجنئیرنگ کالج کے زیراہتمام میکانیکل اور الکٹریکل کے موضوع پر دوروزہ نیشنل کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th October 2016, 4:28 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  :23/اکتوبر(ایس او نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے زیر اہتمام اکتوبر کی 26اور27تواریخ کو شعبہ میکانیکل انجنئیرنگ کے زیر انتظام ’’ رسنٹ ٹرینڈ اِ ن میکانیکل اینڈ الکٹریکل انجنئیرنگ ‘‘(دور حاضر میں میکانکل اور الکڑیکل انجنئیرنگ میں رجحانات ) کے موضوع پر دوروزہ نیشل لیول کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، اس بات کی جانکاری کالج پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی نے دی ہے ۔

انجمن کالج میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپال نے بتایا کہ متعلقہ کانفرنس کے ذریعے طلبا کی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے انہیں تحقیقی میدان کی طرف لے جانا مقصود ہے ۔ کانفرنس میں ملکی سطح کے مختلف کالجوں کے ماہرین میکانیکل اور الکٹریکل کے میدان میں جو نئے رجحانات کا پتہ چلا ہے اس پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ کانفرنس میں NITK سورتکل کے پروفیسر اور مانیٹ بھوپال کے سابق دائرکٹر ڈاکٹر اپّو کوٹّن کے کے ، مہمان خصوصی ہونگے ۔ انجمن کے نائب صد ر اول عبدالرحمن باطن صدارت کریں گےتو  انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل اور ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحاق شاہ بندری بھی موجود رہ کر رہنمائی کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا  کہ یہ  کانفرنس ریسرچ اسکالر اور تعلیمی میدان میں دلچسپی لینے والوں کے لئے فائدہ مند  ثابت ہوگی  ۔

ا س سلسلے میں انجمن انجنئیرنگ کالج کے سکریٹری عبدالرحمن صدیقی نے  ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ اور کالج ذمہ داران کوشش کررہے ہیں کہ ملک بھر سے ریسرچ اسکالر اور ماہرین یہاں آئیں، اور امید جتائی کہ کانفرنس کے موضوع پر  40سے زائد تحقیقی مقالے پیش ہونگے ، ان تمام مقالات کو بین الاقوامی سطح کے جرنلس میں شائع کرانے کی بات کہی۔ اور بتایا کہ کانفرنس کے انعقاد سب اہم مقصد یہ ہے کہ ہماری اپنی کالج کے طلبا میں تحقیقی شوق و ذوق پیدا ہو، طلبا نئے نئے رجحانات کو سیکھنے اورریسرچ کے میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیداہو۔ اس موقع پر کانفرنس کے کنونیر اور میکانیکل شعبہ کے صدر ڈاکٹر کے فضل الرحمن ، پروفیسر انیل کڈلی، الکٹریکل شعبہ کے پروفیسر محمد اقبال وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...