مرکزی حکومت کے پردھان منتری جن وکاس یوجنا کے لئے بھٹکل اور منڈگوڈ منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th September 2018, 9:07 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:6/ستمبر(ایس اؤ نیوز) مرکزی حکومت کے پردھان منتری جن وکاس منصوبے (پی ایم جے وی کے )کے لئے اترکنڑا ضلع کے  دوتعلقہ جات بھٹکل اور منڈگوڈ کو منتخب کیاگیا ہے۔

اقلیتوں کی فلاح وبہبودی کےلئے جاری کئے گئے ملٹی سیکٹورل ڈیولپمنٹ  پروگرام کا نام  بدل کر اب اس کو پردھان منتری جن وکاس پروگرام کانام دیا گیا ہے۔ جس کے تحت ریاست کے 29اضلاع میں سے 6تعلقہ جات اور 28شہروں کاانتخاب ہواہے ، جس میں  ضلع شمالی کینرا  کے دو  تعلقہ جات بھٹکل اور منڈگوڈ بھی شامل ہیں۔ منصوبہ کے تحت اقلیتوں کے سماجی، معاشی اور تعلیمی مسائل کا سروے کرکے رپورٹ دینے کےلئے ریاستی اقلیتی کمیشن کے ڈائرکٹر اکرم پاشا نے قومی قانون اسکولوں کے ڈائرکٹر کو  خط لکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔