آنند آشرم پی یوکالج بھٹکل میں سالانہ کھیل مقابلے؛ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لئے محنت ضروری؛ مہمانوں کے تاثرات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2018, 7:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍نومبر (ایس او نیوز) کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے  محنت اور مشقت بے حد ضروری ہے، کھیل کےمیدا ن میں  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہی ریاستی اور قومی سطح پر انعامات کے حق دار بن سکتےہیں۔ کھیل کی طرح تعلیمی  میدان میں بھی اچھے نمبرات کے ساتھ کامیاب ہونا بے حد ضروری ہے۔ ان باتوں کا اظہار  اسور لئین فرانسی اسکان تعلیمی ادارہ منگلورو کی معاون زونل افسر سسٹر کلارا منجس نے کیا۔ وہ یہاں آنند آشرم پی یوکالج بھٹکل کے سالانہ کھیل مقابلوں  کی صدارت کررہی  تھی۔

پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے بھٹکل  ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا نے کہا کہ کھلاڑی کو کھیل کے دوران اپنا پورا فوکس کھیل کی طرف رکھنا ضروری ہے ، پوری دلجمعی کے ساتھ مقابلہ میں شریک ہوں گے تو کامیابی یقینی ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود پیرنٹ ٹیچرس اسوسی ایشن کے نائب صدر رادھا کرشن بھٹ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔

ڈائس پر سسٹر آروگیما، سسٹر سرینا، سسٹر سریتا تھورس وغیرہ موجود تھے۔ڈی وائی ایس پی ولنٹائن  ڈیسوزا نے  قومی سطح کے کھلاڑی جیون نائک کی قیادت والی ٹیم کو کھیل کا مشعل منتقل کیا تو راہول یاجی نے کھیل کے متعلق حلف کی خواندگی کی۔ استاد پیٹرک ٹیلس نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی