بھٹکل حنیف آباد میں اتی کرم کا الزام عائد کرتے ہوئے تعمیر شدہ گھر کاانہدام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th November 2017, 6:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28/ نومبر (ایس اؤنیوز) ہیبلے گرام پنچایت حدود کے حنیف آباد علاقےمیں تعمیر کئے گئے گھر کو اتی کرم بتاتے ہوئے فاریسٹ محکمہ کے افسران نے گھر ڈھادینے کا واقعہ پیش آیاہے۔

بتایا جاتاہے کہ فاریسٹ محکمہ کی طرف سے 2مرتبہ گھروالوں کو ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ گھر تعمیر نہ کریں۔ لیکن گھروالوں کی اس پر توجہ نہ دیتے ہوئے جمعہ کی رات گھر تعمیرکیا اور ایک عورت وہاں بسیرا کرنے لگی۔ اس سے قبل دو مرتبہ فاؤنڈیشن تک گھر کی تعمیر ہونے کے بعد فاریسٹ محکمہ نے نکال باہر کرکے انہیں سخت تاکید دی تھی کہ وہ گھر تعمیر نہ کریں۔ اس کے باوجود وہا ں گھر تعمیر کیاگیا تو پیر کو اے سی ایف بال چندر، آر ایف اؤ شنکر گوڈا اپنے عملے کے ساتھ پولس سکیورٹی کا انتظام کرتے ہوئے تعمیر شدہ گھر کو توڑ کر زمین بوس کردیا۔ اس موقع پر افسران نے بتایا کہ فاریسٹ کی طرف سے نئے گھروں کی تعمیر کو منظوری نہیں دی جائے گی اور پرانے گھروں کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔

شبہ ظاہر کیاگیاہے کہ لینڈ مافیاراتوں رات گھروں کی تعمیر کرکے کسی کو لاکر وہاں بسادیتے ہیں۔ کچھ دنوں تک محکمہ کی سرگرمی اور کارروائی پر نگاہ رکھنے کے بعد اس کو فروخت کردیتے ہیں۔ اس طرح کی ہمیں خبریں ملی ہیں اسی لئے کسی کو بھی موقع نہیں دینے کا اے سی ایف بال چندر نے خیال ظاہرکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...