بھٹکل :جامعہ آباد وارڈ بنیادی سہولیات سےمحروم :الجامعہ سنٹر کی طرف سے پیچایت کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th June 2017, 4:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/جون (ایس اؤنیوز)ہیبلے گرام پنچایت حدود کے جامعہ آباد وارڈ میں کوئی بنیادی سہولیات نہیں ہونےسے ناراض علاقہ کے عوام نے الجامعۃ اسپورٹس سنٹر بھٹکل کے ذریعے ہیبلے گرام پنچایت کے صدر اور پی ڈی اؤ کو میمورنڈم سونپتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنچایت صدر کو سونپے گئے میمورنڈم میں تحریر کیا گیا ہے کہ ہیبلے گرام پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ میں کوئی بنیادی سہولیات نہیں ہیں، سڑکیں تالاب ہوگئی ہیں، سڑکوں کی درستی و مرمت کو برسوں گزر چکے ہیں۔ اندرونی نالیوں میں کچرا بھر کرزمانہ ہوگیا ہے صفائی کا دور دور تک پتہ نہیں ، نہ گھر گھر کچرا جمع کیا جاتاہے نہ سڑک کناروں کی لائٹ روشنی دیتی ہیں، اکثر مقامات پر پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، یہ وارڈ کے مسائل ہیں جنہیں پنچایت فوری توجہ دے کر حل کرنےکی طرف اقدام کرنےکی سنٹر کی طرف سے مانگ کی گئی ہے۔ جامعہ آباد سے مسجد کو جانے والی روڈ اور جالی سے جوڑنے والی سڑک پر ڈالی گئی مٹی سے سڑک پوری کیچڑ سے بھر گئی ہے، راہ گیروں کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے ۔اسی طرح جامعہ آباد رکشا اسٹانڈ پر ایک ہمپ اور ستیش شٹی کی دکان کے سامنے ایک ہمپ تعمیر کرنےکی بھی مانگ کی گئی ۔میمورنڈم میں وارڈ کے جن مسائل کو پیش کیا گیا ہے پنچایت جتنی جلد ہوسکے اس کے لئے امداد منظور کرکے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر محمد عرفان کیمپا، سکریٹری محمد سفیان دڈی، ممبران محمد سلیم علی جی ، محمد رفاقت، محمد سہیل وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔