الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کا دوروزہ اسلامک کوئز مقابلے کا معنی خیز انعقاد : پرنس منکی اول، وائی ایم ایس اے دوم :کوئز مسابقہ کے اہتمام پر ماہرین کی ستائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd February 2018, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ فروری (ایس اؤنیوز) الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کارگدےکے زیراہتمام کے ایچ بی کالونی گراؤنڈ میں بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی کے جملہ اسپورٹس سنٹروں کے مابین ’’سیرت النبی ؐ اور مسلم سائنسدان ‘‘کےعنوان پر یکم اور دوم فروری کو منعقدہ دو روزہ اوپن اسلامک کوئز مقابلے میں پرنس منکی کی ٹیم نے فائنل کے سخت مقابلے میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ پیش کرتےہوئے اول انعام حاصل کیا ہے جب کہ بھٹکل کی وائی ایم ایس اے نے دوم اور کوسموس اسپورٹس سنٹر بھٹکل اور الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کی بی ٹیم نے مشترکہ طورپر سوم انعام حاصل کیا۔ جنہیں نقد انعام اور سند سے نوازاگیا۔

یکم فروری بروز جمعرات کو منعقدہ پہلی نشست میں جامعہ ملیہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کائنات میں چھپی ہوئی جملہ حقیقتوں کانام سائنس ہے۔ ہماری پہنچ سے باہر چیزو ں کو دریافت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ قرآن نے علم شریعت کے بعد علم سائنس کو حاصل کرنے کی بات کہی ہے۔ علم کا ایک موثر ذریعہ ٹکنالوجی ہے۔ نوجوان اپنی قوتوں کو غیر ضروری استعمال نہ کریں بلکہ تعمیری اور بہتر ذرائع میں تخلیقی کام کریں۔ اسپورٹس سنٹروں کے مابین اسلامک کوئز مقابلے کا مقصد یہی ہے کہ ہمارے نوجوانوں اور طلبا کو ہمارے اسلاف کے کارناموں کا تعارف کراتے ہوئے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہےاور بتانا ہے کہ ہمارے اسلاف دین کے داعی اورمختلف میدانوں کےماہر بھی تھے۔

رائچور سے تشریف فرما مہمان ِ خصوصی ا اے جے اکیڈمی کے ڈائرکٹر محترم عبداللہ جاوید نے اپنے خطاب میں کوئز مسابقے کے انعقاد پر الفلاح کی ستائش کرتےہوئے کہاکہ انہوں نے ایک بامعنی روحانی ، علمی و فکری نوعیت کے اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اس بات کو مانتی ہے کہ جدید دور میں جو کچھ سائنسی و ٹکنالوجی کی ترقی ہورہی ہے اس کی بنیاد مسلم سائنسدانوں نے رکھی ہے۔ مسلم سائنس دان اما م تھے جنہوں نے دنیا کو راہ دکھائی ، کئی مسلم سائنس دانوں نے سائنسی تجربات اور نظریات کو چیلنج کرتے ہوئے کلام کیا، اپنا مستند نظریہ پیش کرتے ہوئے عملی تجربہ سے اس کو ثابت کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو ترغیب دلاتے ہوئے کہاکہ مسلم سائنس دانوں نے جن کارناموں کو انجام دیا ہے وہ کونسی چیز تھی جو انہیں اس میدان کی طرف ترغیب دلائی ۔انہوں نے کہاکہ دین ِ اسلام غور وفکر کی دعوت دیتاہے جس کانتیجہ ہے کہ مسلمانوں نے بڑے بڑے کارنامے انجام دئیے۔ یہی اسلام کی بنیادی فکر ہے۔ موجودہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے کہ مسلمان کیا کرنا چاہتے ہیں، کیا کرسکتے ہیں۔ غوروفکر، مشاہدہ اور عمل ، اسی کانام سائنسی ترقی ہے۔ مشاہدہ کو عمل سے جوڑنا ، علم کو عمل سے جوڑنا ہی سائنس ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ مشاہدے کی بنیاد پر علم حاصل کریں۔ علم قوت کا نام ہے ، نوجوان مختلف میدانوں کو منتخب کریں اور اس میں تحقیق اور دریافت کریں تاکہ وہ انسانوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں۔

دوسرے دن2فروری بروز جمعہ کی نشست میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں جتنی عمدہ چیزیں دریافت کی گئی ہیں وہ سب مسلم سائنسدانوں کی دین ہے۔ دنیا میں موجود تمام علوم کو حاصل کرنے کے لئے اللہ کے نبی ﷺ نے باقاعدہ کلاسوں کا اہتمام کیا تھا۔ ہم اپنے عمل ، کردار ،اخلاق کے ذریعے لوگوں کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کریں۔ عملی نمونہ بنیں۔

مولانا علی میاں اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس جاکٹی ندو ی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسے مسابقوں کا اہتمام دراصل ہمارے نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا مقصود ہےتاکہ وہ دین کی دعوت خود اعتمادی کے ساتھ دیں،مولانا نے کہاکہ کوئی دنیا کو اسی وقت متاثر کرسکتاہے کہ جب اس میں خود اعتمادی ہو۔مولانا نے قرآن مجید کو منبع قرار دیتےہوئے کہاکہ قیامت تک ہونے والی تمام دریافتوں کا تذکرہ قرآن مجید میں ہے۔ ابن خلدون کا سب سے زیادہ فائدہ عیسائیوں اور اسرائیلیوں نے اٹھایا۔ دنیا کی کلی ترقی مسلم سائنس دانوں کی بنیادوں پر ہورہی ہے۔انہوں نے دعاکی کہ کوئز مقابلے کو اسلام پر اعتماد کے بحالی کا ذریعہ بنائے،اس کے نتائج ثمر آور ہوں۔ الفلاح یوتھ سرویس آرگنائزیش کے صدر عرفات قمر ی نے صدارتی خطاب کیا، مولانا وسیع اللہ ندوی نے دونوں دن کی نظامت کے فرائض انجام دئیے توالفلاح کے خازن اسماعیل جوباپو نے استقبالیہ پیش کیاتو جنرل سکریٹری بلال قمری نے کلمات تشکر اداکیا۔مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی اورمولوی محمد شریع کوبٹے ندوی نے بہت ہی فطری اور دلنشین اندا زمیں کوئز مقابلوں کی نظامت کی۔ مسابقے کی ہر نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔

انعامی تقریب میں مولانا مقبول احمد کوبٹے ،مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی ، مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی ، مولانا ارشاد صدیقی ، صدر الفلاح عرفات قمری ،جنرل سکریٹری بلال قمری ،مولانا سید ہاشم ایس جےڈائس پر موجود رہتے جیت حاصل کرنےو الی ٹیموں کے درمیان انعامات کی تقسیم کی۔ الفلاح کی طرف سے مسابقے میں شرکت کرنےو الی ہر ٹیم کو نقد انعام ، سند اور اعزازی انعامات سے نوازاگیا۔ مسابقے کے اہتمام میں تعاون کرنےو الے ہرایک فرد کو میمونٹوسے نوازتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی گئی ۔

بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی اسپورٹس سنٹروں کی منتخب 30ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس میں سے 25ٹیموں نے اپنی شرکت درج کرائی ۔ کوئز مقابلے کا ہرمرحلہ بہت ہی معلومات سے بھرپور تھا، ہر ٹیم نے بہتر سے بہتر کوشش کرتے ہوئے سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کی ۔ کوئز مقابلے کے دوران دیکھا گیا کہ ہر بندہ بڑے اعتماد کے ساتھ جواب دے رہاتھا، دونوں دن عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔