بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے طلبا کا نیشنل لیول فسٹ میں بہترین مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd October 2018, 10:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :2 اکتوبر(ایس اؤ نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل (انجمن انجنئیرنگ کالج ) کے ہونہار طلبا کے ایل ای ٹکنالوجی کالج ہبلی میں منعقدہ قومی سطح کے ٹکنو کلچرل فسٹ ’’ادویتیا-2018‘‘کے مختلف مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔

انجمن انجنئیرنگ کالج کے طلبا کا قومی سطح کے تعلیمی مقابلہ جات  میں ملک بھر کے مختلف کالجوں سے  شریک ہوئے 1100طلبا  کے درمیان اپنی قابلیت کا لوہا منواکر انعامات کو حاصل کرنا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کو بہترین تحفہ پیش کیا ہے۔ فسٹ میں شریک ہوئے طلبا کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

سول شعبہ: خضر خلیفہ’ آٹو کیاڈ‘ میں اول تو عمران بی کے دوم،’ باب دی بیولڈر ‘مقابلے میں صواف، سمعان ، مفازاول تو نائلہ ،صوئیبہ ، مسکان دوم، عمیر اور صدیق ’ہنٹ وتھ ہِنٹ‘ میں سوم  مقام حاصل کیا ہے۔

کمپیوٹر سائنس:عاکف اور فیحان ’کوئز مقابلہ ‘ میں اول اور نمبرہ اور اناس سوم۔ اناس محتشم ’پیپر پرزنٹیشن ‘ میں سوم۔ نمرہ اور اناس ’ٹکتھان‘میں سوم۔کلیم الدین ، عاقب ، امرتا ، رنجیتا ’ٹریجر ہنٹ‘میں دوم انعام پایا ہے۔

الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن : دانیا رقیہ ’پیپر کمپفرٹ‘سوم۔ انس، امباری ’اسکیان فلکس‘میں دوم اور یافی اور ایاز سوم مقام پائے ہیں۔

الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس:’فن فیکٹری ‘ میں شئہان ، عمیر اول، ابزان اور عتبان دوم اور کلدیپ اور زیان سوم۔ ’ٹکنو فنزی‘ میں کلدیپ اور ہاجرہ سوم درجہ پایا ہے۔

میکانیکل :’ٹیک کوئز ‘ میں عرفا ائیکری  اور سہیل نے اول مقام پایا ہے۔

متعلقہ قومی سطح کے فیسٹ میں ملک بھرکے مختلف کالجوں کے 1100سے زائد طلبا نے شرکت کی تھی۔ انجمن کے طلبا ان تمام طلبا کے درمیان مقابلہ کرتے ہوئے اپنی اہلیت ثابت کرنے پر انجمن کے عہدیداران ، ممبران ،پرنسپال ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی