بھٹکل انجمن طالبہ مشفرہ شاہ بندری کی یونیورسٹی سطح پر شاندار کامیابی، 25ہزار طلبا کے درمیان حاصل کیا نواں رینک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th March 2019, 2:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13/مارچ (ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والی انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل شعبہ ایم بی اے کی طالبہ مشفرہ بنت وقار احمد شاہ بندری نے یونیورسٹی  کی سطح پر نواں رینک حاصل کرتےہوئے نہ صرف انجمن انسٹی ٹیوٹ کا بلکہ اُس کے گاوں منکی  کا بھی نام روشن کردیا  ہے۔

کالج پرنسپال جناب مشتاق احمد باوی کٹے نے بتایا کہ پڑوسی علاقہ منکی سے تعلق رکھنے والی مشفرہ  شاہ بندری نے انجمن کالج میں 2016 میں ایم بی اے کے دوسالہ کورس میں داخلہ لیا تھا جبکہ 2018میں وشویشوریا ٹیکنکل یونیورسٹی بلگام کی طرف سے منعقدہ سالانہ امتحان میں اس نے بہترین نمبرات کے ساتھ کامیابی درج کی اور اپنے کل 4سمسٹروں میں سی جی پی اے کے مطابق 8.57فی صد کے ساتھ یونیورسٹی سطح پر نواں رینک حاصل کیا۔ مشفرہ نے ایم بی اے کے پہلے سم میں 8.33فی صد، دوسرے سم میں 8.33فی صد، تیسرے سم میں  8.65اور چوتھے سم میں 8.96فی صدنمبرات حاصل کئے ہیں، اس طرح سی جی پی اے کے مطابق ان چاروں سمسٹروں   کو ملا کر  مشفرہ نے کل 8.57فی صد نمبرات پانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ 

 ساحل آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے مشفرہ نے اپنی کامیابی کے لئے اپنے والدین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ اپنے مامو جناب ابومحمد مختصر کا  بھی بے حد شکریہ ادا کیا  جن کے ہر قدم پر   تعاون  اور حوصلہ آفزائی سے  وہ یونیورسٹی سطح پر اتنی اہم کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

خیال رہے کہ ویشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی میں  ریاست بھر کی دوسو سے زائد کالجس کے  کم و بیش 25 ہزار اسٹوڈینٹس  نے  امتحانات دئے تھے جس میں بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے   نواں رینک حاصل کرنے پر ان کی چوطرفہ پذیرائی کی جارہی ہے۔

ان کی اس اہم کامیابی پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری جناب  صدیق اسماعیل، دیگر عہدیداران اور پرنسپال ودیگر اسٹاف سمیت  قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن،قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم کے  صدر جناب ایڈوکیٹ مزمل قاضیا، جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری،    کینرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری   جناب ابومحمد مختصر ، منکی کمیونٹی دبئی کے  جنرل سکریٹری  جناب عابدین ابو حُسینا، محمد فیضان ساوڑا و دیگر  کئی ایک ذمہ داران کی جانب سے اُنہیں مبارکباد پیش کی گئی ہیں  اور مستقبل میں مزید کامیابیوں  کے لئے   دعائیں دی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...