بھٹکل میں یوم وُکلاء کے موقع پرسنییر وکیل ہیبار کا خطاب؛ کہا، وکلاء ملک کی آزادی کو بچانے کی فکرکریں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th December 2018, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:4؍ڈسمبر (ایس او نیوز)قانون داں حضرات یعنی وکلاء کے لئے ضروری ہے کہ وہ  ملک کی آزادی کو بچا ئے رکھنے کی فکر کریں۔ کنداپور کے  سنئیر وکیل اے ایس این ہیبار نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ یہاں بار اسوسی ایشن کے زیراہتمام یومِ وکلاء اور وکیل شنکر نائک کی تہنیت والے پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ وکیلوں کے لئے مطالعہ کرنا ، لکھنا، فکر کرنا روزمرہ کا کام ہے۔ وکلاء میں نظم وضبط، فکری قوت اور ذہانت کا ہونا اہم ہے ، اگر وکیل نہ ہوتے تو کئی  ایک افراد جیلوں میں ہی ہوتے، معاشرے میں وکیلوں کی موجودگی سے بہت سارے لوگ سزا سے بچنا ممکن ہواہے۔انہوں نے حال ہی میں اجراء کئے گئے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں سب سے بڑا ایک  وکیل کا مجسمہ ہونے پر ہمیں فخر کرنا چاہئے۔

وکلاء تنظیم کے صدر کملا کر بھئیرو منے نے پروگرام کی صدارت کی۔بار اسوسی ایشن کی طرف سے تہنیت قبول کرنےکے بعد وکیل شنکر کے نائک نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں پیش آئے کئی مشکلات کا تذکرہ کیا۔ پروگرام سنئیر وکیل شریشٹی ، ایم ایل نائک نےمہمان کی حیثیت سےاپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈائس پر سنئیر وکیل ، سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک موجود تھے۔ وکیل نارائن یاجی، دھارواڑ کے وکیل متالک نے اپنے تاثرات بیان کئے ۔ وکیل راجیش نائک نے مختلف مقابلہ جات میں جیت حاصل کرنےو الوں میں انعامات کی تقسیم کی۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری گنیش دیواڑیگا نے استقبال کیا تو وکیل جی ٹی نائک نے نظامت کی ، ایم جے نائک نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...