بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر کے طور پر وکیل سنتوش نائک نامزد
بھٹکل:19؍فروری (ایس او نیوز)بھٹکل کے وکیل اور کانگریس پارٹی کے کارکن سنتوش نائک کو کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دنیش گنڈوراؤ نے بھٹکل بلاک کانگریس صدر کی حیثیت سےنامز د کرتے ہوئے اعلان جاری کیا ہے۔
ریاستی صدر گنڈوراؤ نے سنتوش نائک سے کہا ہے کہ بطور صدر ضلع کانگریس کمیٹی کی رہنمائی میں اور مقامی لیڈران کے تعاون سے پارٹی کو مضبوط ومستحکم کرنے کے سلسلے میں غوروفکر کرتے ہوئے سرگرمیوں کو انجام دیں۔ گزشتہ ودھان سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار کی ہار سے وٹھل نائک نے بلاک کانگریس صدر کے طورپر استعفیٰ دیا تھا۔ اس کے بعدیہ عہد ہ خالی تھا۔ جس پر سنتوش نائک کو نامزد کیاگیا ہے۔