بھٹکل بندر روڈ پر اسکوٹر اور بائک کی ٹکر؛ ایک خاتون جاں بحق، دو زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th March 2017, 3:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/ مارچ (ایس او نیوز) یہاں بندر روڈ تھرڈ کراس کے قریب ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کا شوہر اور دوسری بائک پر سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ بھٹکل بندر۔روڈ تھرڈ کراس سے میاں بیوی جن کی شناخت ریحانہ اور اشفاق دامدا کی حیثیت سے کی گئی ہے، اسکوٹر پر سوار، بندر۔روڈ تھرڈ کراس سے باہر آکر بندر روڈ کو کراس کرتے ہوئے آسیہ اسپتال جانے والے روڈ کی طرف آگے بڑھ رہے تھے کہ اچانک بیلنی سے سرکل کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار بائک ان کی اسکوٹر سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار خاتون ریحانہ اشفاق دامدا (48)   اُچھل کرقریب میں پارک کی گئی ایک لاری کے قریب جاگری۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کا سر لاری کے کسی حصے سے ٹکراگیا تھا، جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثے میں اشفاق دامدا (55) اور بائک سوار دگمبر سدانند نائک (18) کو بھی چوٹ لگی ہے  اور دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی پولس موقع واردت پر پہنچی اور جائے وقوع کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری کاغذی کاروائیوں کو پورا کیا۔ 

ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...