بھٹکل کے ابوبکر جبالی کا ساگر میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال :منگل کو نمازفجر کے بعد ہوئی تدفین
بھٹکل:12/ستمبر (ایس اؤنیوز)مدینہ کالونی ، مینا روڈ کے مکین ابوبکر جبالی (85) ساگر تعلقہ کے کوگار میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے اور منگل صبح بعد نماز فجر ان کی تدفین عمل میں آئی۔ اِدھر بھٹکل میں ان کے انتقال کو لے کر یہافواہ پھیل گئی کہ ابوبکر جبالی صاحب کی ساگر روڈ پر کسی حادثے میں موت واقع ہوئی ہے، سوشیل میڈیا میں حادثے کی وجہ سے انتقال ہونے کی خبر عام ہوگئی، مگراس سلسلے میں بھٹکل کے معروف سماجی کارکن نے بتایا کہ ان کی موت حادثے سے نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
سوشیل میڈیا پر گردش کرنے والے مسیجس کے تعلق سے مرحوم ابوبکر جبالی کے نواسے محمد مزمل گنگاولی نے بتایا کہ قریب دوپہر ڈیڑھ بجے گھر پر کسی نے فون کرکے اطلاع دی تھی کہ ابوبکر صاحب کا حادثے میں انتقال ہوگیا ہے۔
اطلاع پاتے ہی محمد مزمل گنگاولی، سماجی کارکن نثار احمد رکن الدین ، عبدالسلام کولا ، فیصل کولا ، وسیم دامدا وغیرہ کار کے ذریعے متعلقہ مقام کوگار پہنچ گئے تو وہاں پر موجود مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ اپنی سواری پر آئے تھے، سینہ میں درد ہونے کی بات کہتے ہوئے سواری کھڑی کرکے اترکر نیچے سوگئے، اور اُدھر ہی اُن کی روح قبض ہوگئی۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔
مرحوم ابوبکر جبالی کے پسماند گان میں بیوی اور کل 8اولاد ہیں، جن میں دو بیٹوں کا انتقال ہوچکاہے۔ اللہ ابوبکر صاحب کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔ اٰمین