بھٹکل میں آنگن واڑی ملازمین کا اپنے مسائل کے حل کے لئے احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th March 2017, 1:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/مارچ(ایس اؤ نیوز)سرکارکی سرکش پالیسی کی وجہ سے آنگن واڑی ملازمین کے منصفانہ مطالبات پورے ہوئے بغیر یوں ہی التوا میں پڑے ہوئے ہیں، ریاستی گورنر مداخلت کرتے ہوئے حل کرنےکی مانگ لے کر جمعرات کی شام آنگن واڑی کارکنوں نے سی آئی ٹی یو لیڈر سبھاش کوپی کر کی قیادت میں بھٹکل اے سی کے ذریعے میمورنڈم سونپا۔

بنگلورو میں آنگن واڑی کارکنان  گذشتہ 3دنوں سے احتجاج کررہے ہیں، تمام پارٹیاں ، مختلف تنظیمیں ، ادارے ، میڈیا والے  اورعوام  پرزور مطالبہ کرنے کے باوجود حکومت کان دھرنے کو تیار نہیں ہے، سرکا ر کی غفلت والی پالیسی قابل مذمت ہے، اگر حکومت اپنے رویہ پر بضد رہتی ہے تو سی آئی ٹی یو کی قیادت میں مختلف تنظیموں کا تعاون لے کر سخت احتجاج کئے جانے کی دھمکی میمورنڈم میں دی گئی ہے۔ اس موقع پر ماستی نائک، گیتا نائک، سدھا بھٹ، پشپاوتی نائک، گجیندر شرالی، شانتی موگیر وغیرہ موجود تھے۔ اس سے قبل آنگن واڑی کارکنوں نے انجمن کالج روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔