سڑک کنارے کے اتی کرم داروں میں معاوضہ کی تقسیم : پہلی قسط میں 4کروڑروپیوں سے زائد رقم منظور کئے جانے کا بھٹکل رکن اسمبلی کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th October 2017, 7:44 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:17/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) ہوناور کے کاسرگوڈ سے بھٹکل کے شرور تک قومی شاہراہ کے کناروں پر موجود اتی کرم داروں میں چار کروڑ روپئے بطور ہمدردی معاوضہ تقسیم کیا جارہاہے، اس طرح آتی کرم داروں میں معاوضہ تقسیم کرنے  کا کام  پورے ملک میں پہلی بار ہورہا ہے، یہ بات بھٹکل رکن اسمبلی  منکال وئیدیا نے بتائی۔

وہ یہاں منگل کی شام تعلقہ پنچایت ہال میں مستفیدین میں حکم نامہ کی نقل تقسیم کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ قومی شاہراہ کے آس پاس موجود  اتی کرم داروںکو نکال باہر کرنا سرکار کی مجبوری ہے، ہمارے پاس  اُنہیں وہاں سے ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، منکال وئیدیا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے  معاوضہ دلانے کو لے کر اپنی بساط بھر سے بھی زائد کوشش کی ہے اور اتی کرم داروں کےساتھ انصاف کرنےکی کوشش کی ہوں۔ان کے مطابق ریاست کے وزیرا علیٰ، ضلع نگراں کاروزیر، اترکنڑا ضلع انتظامیہ نے ہمیں ہر طرح کا تعاون دیا ہے، جس سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

منکال وئیدیا کے مطابق ہم نے بھٹکل اور ہوناور علاقہ کے لئے 10کروڑ روپیوں کامطالبہ کیا تھا پہلی قسط کے طورپر 4،11،60،495روپئے کا معاوضہ منظور ہواہے، جس میں سرکاری اور فاریسٹ زمین کے اتی کرم دار بھی شامل ہیں۔ ہرایک اتی کرم دار کو 5000ہزار روپئے سے لے کر  30لاکھ روپئے تک کامعاوضہ منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بہت سارے لوگوں کو معاوضہ ادا کرنا باقی ہے۔ انہوں نے بقیہ لوگوں سے  مناسب دستاویزات کے ساتھ افسران سے رابطہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ دستاویزات کی پیشی کے بعد  انہیں بھی معاوضہ دلانےکی بھرپور کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ، تحصیلدار وی این باڈکر، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔