بھٹکل :جالی پٹن پنچایت میں 33عہدے خالی :اسامیوں کی فوری بھرتی کے لئے عوامی مانگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th May 2017, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18/مئی (ایس اؤنیوز) سب سے زیادہ ارکان والی جالی گرام پنچایت کو حکومت نے ترقی دیتے ہوئے پٹن پنچایت کا درجہ دیاتو ہے لیکن نئی تشکیل شد ہ پنچایت کو ضروری عملہ ابھی تک فراہم کرنےکوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

جالی پٹن پنچایت میں فی الحال7لوگ خدمات انجام دے رہےہیں، جب کہ پنچایت میں 33عہدے خالی ہیں۔ عوام کاکہنا ہے کہ ایک چھوٹے سے کام کے لئے بھی ہفتوں چکر کاٹتے رہنا پڑتاہے اور انتظار میں آگے والے کام ہونہیں پاتے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامناہے ، ان حالات کے پیش نظر جتنا جلد ہوسکے پنچایت کے خالی عہدوں کو بھرتی کرنے کی عوام مانگ کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ جالی پنچایت میں 20ممبران ہیں لیکن چیف آفیسر جیسا اہم عہدہ ہی خالی ہے، بھٹکل بلدیہ کے ماحولیاتی انجنئیر وینکٹیش کارگزار چیف آفیسر کے طورپر خدمات انجام دےر ہے ہیں۔ رابطہ آفیسر، جونئیر انجنئیر جیسے ضروری عہدے خالی ہونے سے عوام پنچایت سے ہی بیزار ہوتے جارہے ہیں۔ عوام نے امید جتائی ہے کہ متعلقہ افسران اور عوامی نمائندے اس طرف فوری توجہ دے کر خالی عہدوں کی بھرتی کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔