بھٹکل میں 24جنوری کو اتی کرم داروں کی اہم میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st January 2019, 10:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :21؍جنوری (ایس او نیوز) فاریسٹ اتی کرم داروں کے مسائل ابھی جوں کے توں باقی رکھتے ہوئے کوئی حل نکل نہیں آنے پر 24جنوری کی صبح 30-10 بجے بھٹکل تعلقہ اتی کرم داروں کی میٹنگ انعقاد کئے جانے کی بھٹکل تعلقہ فاریسٹ اتی کرم ہوراٹ سمیتی کے صدر راما موگیر نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نےکہاہے کہ ضلع کے اتی کرم داروں کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے انصاف نہیں مل رہاہے۔ ایک ہی میٹنگ میں بغیر کوئی وجہ بتائے  اتی کرم داروں کی  5000سے زائد عرضیوں کو ردکیا گیا ہے۔ ان حالات میں آئندہ اقدامات اٹھانے ہیں جدوجہد کو کس طرح آگے لے کر چلنا ہے اس تعلق سے سوچ بچار کرنے کے لئے میٹنگ بلائی گئی ہے۔کہاگیا ہے کہ مجوزہ میٹنگ میں ضلع اتی کرم دار سمیتی کے رویندر نائک اور مقامی وکیل دینکر پی بی شریک ہونگے۔ انہوں نے اتی کرم داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس میٹنگ میں شریک ہوکر اپنی شکایات اور آراء سے نوازیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔