بھٹکل اوراطراف کے 18 ماہی گیر ایران سرحد پر گرفتار؛ دبئی سمندر میں ماہی گیری کے دوران پیش آیا واقعہ؛ گھروں میں مچ گیا کہرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th October 2018, 8:39 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 10/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل اور اطراف کے جملہ 18 ماہی گیروں کو دبئی بحر عرب   میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ایران سرحد پر گرفتار کرنے کی اطلاع آج  بدھ کو منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد متعلقہ ماہی گیروں کے گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔گرفتار شدگان میں بھٹکل تینگنگونڈی کے چھ، مرڈیشور کے تین،  کمٹہ ہونلّی کے سات ، منکی ا ور شیرور کا ایک ایک ماہی گیر شامل ہیں۔  بتایا گیا ہے کہ ان سبھوں کو ایک بوٹ میں ہی قریب ڈھائی ماہ سے نظر بند رکھا گیا ہے۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے  بوٹ میں نظر  بند  ایک ماہی گیر  نے وہاٹس ایپ پر  گفتگو کرتے ہوئے   بتایا کہ  تین  بوٹ پر جملہ 20 ماہی گیر  18 جولائی کو  دبئی بندر سے ماہی گیری کے لئے سمندر میں اُترے تھے، اس کے مطابق ہم لوگ ایران بورڈر کے قریب تھے، مگر ایران پولس نے ہمیں یہ کہہ کر اپنی تحویل میں لیا کہ ہم اُن کے بورڈر میں داخل ہوئے ہیں۔  اس  کے مطا بق  ان کے ساتھ بوٹ مالک شیخ محمد مروان بھی موجود ہے جس کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے اور وہ   ان  ماہی گیروں کا اسپاونسرہے۔اس نے مزید بتایا  ان کا  اسپاونسر  شیخ محمد مروان نے  ایرانی حکام سے بات چیت کی تھی اور دبئی حکومت کو بھی واقعے کی جانکاری  دی تھی، سمجھا جارہا تھا کہ ایک دو روز میں   سبھوں کو رہا کردیا  جائے گا، مگر آج اور کل  کرتے کرتے آج گرفتاری کے  ڈھائی ماہ ہوچکے ہیں  لیکن ابھی تک رہائی نہیں ملی ہے۔ 

ابراہیم مُلا نے بتایا کہ  پندرہ ماہی گیروں کو  ایک ہی بوٹ میں نظر بند رکھا گیا ہے اور  وقت پر کھانا فراہم کیا جارہا ہے، مگر تین  ماہی گیروں کو  ایرانی پولس اپنے ساتھ لے گئی ہے، جنہیں غالباً ایران کے کسی جیل میں بند کیا گیا ہے۔

بوٹ پر موجودپندرہ  ماہی گیروں کی شناخت  مرڈیشور کے ابراہیم مُلا فقیرہ، محمد انصار اسماعیل باپو، نعیم حسن بھنڈی، کمٹہ کے یعقوب اسماعیل شامو،  الیاس امباجی، الیاس  گھارو، عنایت عبدالقادر شمسو، قاسم شیخ ، اجمل  موسیٰ شامو اور تینگنگونڈی سے خلیل پانی بُڈو، عبدل محمد حُسین، عثمان بمبئیکر اسحاق، محمد شریف یوسف باپو، عبداللہ سلیمان ڈانگی اور عتیق سلیمان گھارو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دیگر تین ماہی گیر جن کا تعلق منکی اور شیرور سے ہے، اُن کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دبئی میں ماہی گیری کے دوران گرفتار ہونے کی اطلاع جیسے ہی بھٹکل اور کمٹہ میں اُن کے متعلقین کو ملی تو گھروالے پریشان ہوگئے، مرڈیشور اور منکی کے ایک وفد نے  فوری طور پر بھٹکل پہنچ کر مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری سے رابطہ کیا اور  تمام گرفتار شدگان کی رہائی کے لئے تعاون کی اپیل کی۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سمیت دبئی میں   موجود قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کو واقعے کی جانکاری دی اور    ان لوگوں کی مدد کرنے کی  درخواست کی۔  جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے اس تعلق سے  دبئی میں انڈین ایمباسڈر کے ذریعے سبھی ماہی گیروں کو  فوری رہا کرانے ہرممکن  کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے  وزیر خارجہ سشما سوراج  سے بھی رابطہ کرکے  اُن کے ذریعے بھی رہائی کی کوششیں تیز کرنے کا کام جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔