بھٹکل:اول تادہم سرکاری کنڑا میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کرنےو الی طالبہ کا ایم بی بی ایس میں مفت داخلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2017, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)اول جماعت سے دہم جماعت تک سرکاری اسکول میں کنڑا میڈیم کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والی بیلکے سرکاری ہائی اسکول کی طالبہ شیلپا ٹی نائک نے سال 2017 کے نیٹ NEET-2017کے میڈیکل اہلیتی امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔

جس کے نتیجے میں شیلپا نائک کو ریاست کے گدگ ضلع میں واقع سرکاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے سال اول میں داخلہ پانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ شیلپا نائک بھٹکل کے سدھارتھ پی یوکالج سے پی یو دوم سائنس کی طالبہ ہیں۔ طالبہ کی بہترین کارکردگی پر بیلکے ہائی اسکول کے اساتذہ ، سدھارتھ کالج کی انتظامیہ اور لکچرردیگر تعلیمی ماہرین نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔