بھٹکل: با صلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی ضروری : ضلعی دیواڑیگاسماج کے زیر اہتمام تہنیتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th October 2016, 4:27 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :23/اکتوبر(ایس او نیوز) سماج میں بے شمار باصلاحیت والے موجود ہیں، ان کی صحیح رہنمائی اور حوصلہ افزائی بہت ضرور ی ہونے کا خیال کمٹہ تعلقہ اسپتال کے میڈیکل افسر ڈاکٹر پانڈورنگا آر دیواڑیگا نے ظاہرکیا۔

وہ یہاں تعلقہ کے بینگرے دیواڑیگاہال میں اترکنڑا ضلع دیواڑیگا سماج ملازمین سنگھ کے زیر اہتمام قابل و با صلاحیت والوں  کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازنے کے لئے منعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دیواڑیگاسماج میں ملازمین کی تعداد کم ہے ، اس کے باوجود سنگھ قائم کرکے تعلیمی  فنڈ کے ذریعے سماج کے باصلاحیت نوجوان لڑکے لڑکیوں کی مدد کرنا قابل ستائش ہے۔ آئند ہ دنوں میں غریبوں اور اپاہجوں کو بھی سنگھ کی طرف سے تعاون دینے کا اعتماد ظاہر کیا۔ اترکنڑا ضلع دیواڑیگا سماج کے صدر نارائن جی دوڈمنی نے صدارت کی ۔ مہمان خصوصی کے طورپر بینگرے گرام پنچایت کے صدر وینکٹیا بھئیرومنے ، سرسی تعلقہ پنچایت کے نائب صدرچندرودیواڑیگا،بھٹکل تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا،  ہوناور جنپر ہوراٹ سمیتی کے صدر جگدیپ تنگیری ، ماوین کوروے بیلنی مندر کے اعزازی صدر گنپتی درگیا دیواڑیگا موجود تھے۔ کملاکر کوٹدمکی نے استقبال کیا تو سنگھ کے سکریٹری کرشنادیواڑیگا نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ مختلف میدانوں میں اپنے جوہر دکھانے والوں ، عوامی نمائندوں ، موظف ملازمین کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔