ڈانڈیلی میں بھارت بند کامیاب : کانگریس نے نکالی احتجاجی ریلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2018, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی:11/ستمبر(ایس اؤ نیوز) پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر کانگریس کی طرف سے 10ستمبر کو منائے گئے بھارت بند ڈانڈیلی میں مکمل کامیاب ہواہے۔

ڈانڈیلی بند کو دیکھتے ہوئے شہر کی دکانیں، ہوٹلس اور تجارتی عمارتیں صبح سے ہی بند تھیں۔ شہر میں اسکولوں اور کالجوں کو چھٹی دی گئی تھی۔  بینک، کوآپریٹیو سوسائٹیز سمیت کئی تجارتی کامپلکس بھی لین دین نہیں ہوا۔ شہر کے آٹویونین ، ٹمپو یونین وغیرہ نے بھی اپنی سواریوں کو بند رکھا۔ کے ایس آرٹی سی بسوں کی ٹرافک نہیں تھی ۔بندکی وجہ سے عام شہری روزمرہ کی چیزوں کے لئے پریشان دیکھے گئے۔ بند کے علی الرغم شہر میں دوچار دکانیں بند کی حمایت نہ کرتے ہوئے اپنی دکانیں کھلی رکھیں ، شام ہوتے ہوتے بازار معمول پر لوٹا۔

بلاک کانگریس کی طرف سے شہر کے اہم راستوں پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ یوتھ کانگریس کی قیادت میں بائک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ احتجاجی ریلی کے دوران بی جےپی کی قیادت والی مرکزی حکومت  اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ بلاک کانگریس صدر سید تنگل کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔ ریلی میں کانگریس کے کئی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔