بی جے پی کی نیند حرام18؍پارٹیوں کی حمایت سے کانگریس کا بھارت بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 10:17 AM | ملکی خبریں |

پٹرول، ڈیزل اور اشیاء کی بڑھتی مہنگائی کے خلاف عوام شدید غصے میں، بھارت بند کی حمایت میں سماجی تنظیمیں بھی میدان میں
نئی دہلی،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)  پٹرول اور ڈیزل کی لگاتار بڑھ رہی قیمتوں کے خلاف 10 ستمبر یعنی پیر کے روز کانگریس نے جس ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا ہے، اس کو تقریباً 18 اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے حمایتیں مل گئی ہیں۔ جس طرح سے سیاسی پارٹیاں اور سماجی تنظیمیں پورے ملک میں کانگریس کے ’بھارت بند‘ کی حمایت میں کھڑی ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اس سے بی جے پی کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ کانگریس نے بی جے پی کے خلاف زبردست مظاہرے اور اس کی عوام مخالف پالیسیوں کو منظر عام پر لانے کی پرزور تیاریاں بھی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کانگریس لگاتار مودی حکومت پر حملہ آور ہے اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔

کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے 7 ستمبر کو ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں مہنگائی سے متعلق میڈیا میں چل رہی خبروں کے چھوٹے چھوٹے حصے ڈال کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش گئی ہے کہ عوام کس حد تک پریشان ہے۔ کانگریسی لیڈر رندیپ سرجے والا نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ بڑھوتری ہورہی ہے، کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، لیکن حکومت کسی بھی قیمت پر بڑھی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی مرکزی سرکار اور اس کی ریاستی حکومتیں اپنے ٹیکس میں ہی کمی کردے تو پٹرول کے دام آدھے کیے جاسکتے ہیں ،  لیکن حکومت کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہورہا ہے۔ بہر حال، گزشتہ روز جب کانگریس نے ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا تو ساتھ ہی اس نے اپوزیشن پارٹیوں، سماجی تنظیموں اور سماجی کارکنان سے گزارش کی تھی کہ وہ اس بند کی حمایت میں کھڑے ہوں، اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آر جے ڈی، این سی پی اور سی پی آئی جیسی 18؍ پارٹیوں نے اس بند میں پورے زور و شور کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے کانگریس کو حمایت دیے جانے کی خبریں مل رہی ہیں جو اشارہ کر رہا ہے کہ پیر کی صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک سارا کام ٹھپ رہے گا اور مودی حکومت کے خلاف ایک جم غفیر سڑکوں پر نظر آئے گی۔

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کانگریس کے ’بھارت بند‘ کی حمایت میں کھڑتے ہوئے اسے ’مہاگٹھ بندھن‘ کی طرف سے بھرپور ساتھ دیے جانے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے اس سلسلے میں یہاں تک کہہ دیا کہ ’’10 ستمبر کو ہونے والے مہاگٹھ بندھن کی حمایت میں ہو رہے ’بھارت بند‘ میں ہم پرجوش انداز میں حصہ لے کر، سبھی معاون پارٹیوں کے ساتھ مل کر بند کو مکمل طور پر کامیاب بنائیں گے۔ ہم بہار کے باشندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ غریب مخالف سرمایہ داروں کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے بند کی پرزور حمایت کریں۔‘‘ وہیں معروف عالم دین و رکن پارلیمنٹ مولانا بد رالدین اجمل قاسمی کی سر براہی والی آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ نے کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے 10 ،ستمبر کو پٹرول و ڈیژل وغیرہ کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ملک کے موجودہ تشویشناک صورت حال کے خلاف “بھارت بند” کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مولانا اجمل نے کہا کہ ہماری پارٹی یو پی اے کا حصہ شروع سے ہی رہی ہے اسلئے متحدہ اپوزیشن کی آواز پر ہونے والے بھارت بند کی ہم حمایت کرتے ہیں اور ہمارے ورکرس اس ‘بند کو امن و شانتی کے ساتھ کامیاب کرنے میں اپنا رول ادا کریں گے۔ مولانا نے کہا کہ موجودہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں عام لوگوں کا برا حال ہے کیونکہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے شمار مسائل پیدا ہو گئے ہیں اور حکومت ان مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اسلئے جمہوری طریقہ سے احتجاج کے ذریعہ حکومت کی غفلت اور غلطیوں کو اجاگر کرنا نیز عوام کو ملک کے موجودہ حالات سے واقف کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ حکومے ہوش کے ناخن لے اور ملک کو بر بادی سے بچایا جا سکے۔

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے قومی نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ نے کہاکہ نریندر مودی حکومت کے ہرمحاذ پر ناکام رہنے کی وجہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے خلاف ان کی پارٹی 10 ستمبر کو ہونے والے بھارت بند کو کامیاب بنانے میں پوری طاقت لگا دے گی۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کہاکہ پٹرول کی قیمت تو اب سینکڑا بنانے کی جانب گامزن ہے۔اسی طرح روپے کی قیمت میں بھی گراوٹ جاری ہے۔ اور اب ایک ڈالر کی قیمت 72 روپے کے قریب ہو گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سبھی اشیاء ضروری کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ اور لوگوں کا جینا مشکل ہوگیاہے۔ مسٹر سنگھ نے کہاکہ پٹرول کی قیمت بڑھنے میں حکومت پوری طرح ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ پٹرول کی کل قیمت کا 50 فیصد صرف حکومت کی جانب سے ٹیکس لگایاجاتاہے جس کا بوجھ لوگوں پر پڑرہاہے۔ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میںآنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ عوام بھگت رہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ ان مسائل پر آر جے ڈی 10 ستمبر کو اپوزیشن کی جانب سے منعقد بھار ت بند کو کامیاب بناے کیلئے اپنی پوری طاقت صرف کر دے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اعلیٰ طبقات کے ریزرویشن کی بات اصل مسئلے سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے کی جارہی ہے۔ نوکریاں ہی نہیں ہیں تو ریزرویشن دینے کی بات کہاں سے آئی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...