راجستھان میں بھارت بند کا ملا جلا اثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 12:37 PM | ملکی خبریں |

جے پور ،11؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے بھارت بند کا ریاست میں ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا ہے ۔ زیادہ تر اضلاع میں کانگریس کے بند کا اثر اہم بازاروں میں پوری طرح نظر آیاتو گلی محلوں میں دکانیں کھلی رہیں اور بند کا اثر بہت کم دکھا۔ جے پور کے پر کوٹے میں بندمکمل طور پر نظر آیاحالانکہ باہری بازاروں میں بند کا ثر ملا جلا ہی رہا ۔ وہیں اودے پور واٹی،بیکانیر،کوٹہ میں بندکرانے کو لے کر کانگریس اور بی جے پی کارکنان آپس میں بھی بھڑے۔ بھارت بند کوکامیاب بنانے کے لئے کود ریاستی کانگریس صدر سچن پائلٹ اور ریاست کے انچارج اویناش پانڈے سڑکوں پر نکلے ۔ پر کوٹے میں تاجروں سے کانگریس کے قد آور لیڈر بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے نظر آئے تو کچھ جگہوں پر کانگریس کارکنان جبراً دکانیں بھی بند کراتے نظر آئے ۔ جے پور کانگریس ضلع صدر پرتاپ سنگھ کھاچریا واس سڑکوں پر تاجروں سے بند کی اپیل کرتے نظر آئے ۔ کانگریسی لیدروں نے ٹونک پھاٹک پر مال گاڑی کو روک دیا ۔ کانگریس لیڈر ارچنا شرما اورکارکن جمع ہو کر پٹری پر بیٹھ گئے ۔ خاصہ کوٹھی میں راجستھان ریاستی کانگریس انچارج اویناش پانڈے ، پی سی سی سچن پائلٹ،قومی جنرل سکریٹری سی پی جوشی اور موہن پرکاش پریس کانفرنس کر کے بند کے لئے تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔ پائلٹ نے کہا کہ ہمارے بند کی اپیل کے سبب ریاستی سرکار نے پیٹروپولیم اشیاء سے ویٹ کم کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بند سے مرکزی سرکار پر دباؤ بنا ہے اور مرکزی سرکار بھی بند کے سبب جلد فیصلہ کر سکتی ہے۔ ادھر بی جے پی ریاستی صدر مدن لال سینی نے کانگریس کے بند کو لے کر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہی ہے لیکن کانگریس کو عوام کی حمایت نہیں مل رہی ہے۔جے پور میں احتیاط کے طور پر جے پور کے کئی اسکولوں میں چھٹی کا علان کر دیا ۔ متعدد بڑے اسکولوں نے کل ہی چھٹی کا اعلان کر دیا تھا جبکہ کئی پرائیویٹ اسکولوں نے آج تعطیل کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ راجدھانی میں سیکورٹ کے سخت بندو بست کئے گئے ۔ بند کو دیکھتے ہوئے پول سنے دو ہزار سے زیادہ جوان تعینات کئے ۔ ایس ٹی ایف اور آر اے سی کے جوان بھی تعینات رہے۔جے پور کے ویشالی نگر علاقے میں بند کا اثر ملا جلا رہا۔ بڑے اداروں مٰں پوری طرح بند کا اثر دکھا توچھوٹی دکانیں کھلی رہیں۔ وہیں سانگا نیر میں بھی بند کا زیادہ اثر دکھا۔ مہیش نگر،برکت نگر،کرتاپوراہ ،مالویہ نگر میں بھی بند کا اثر ملاجلا رہا ۔ بند کا اثر مان سرور میں نہیں دکھا ۔گنگا پور قصبے میں پولس نے لاٹھی چارج کیا ۔ بند کے دوران تاجر اور یوتھ کانگریس کے کارکنان میں جھڑپ ہو گئی ۔ پولس کے لاٹھی چارج اور ہلکی طاقت کے استعمال کے بعد بھیڑ منتشر ہو گئی ۔دو تاجروں کے ساتھ مار پیٹ کے بعد تاجروں نے پولس میں معاملہ درج کرایا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

شارداچٹ فنڈ:سپریم کورٹ میں مغربی بنگال کے تین افسران کی موجودگی پر ہوگی سماعت

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری، پولیس ڈائریکٹر جنرل اور کولکاتہ کے پولیس کمشنر کو زاردا چٹ فنڈ کیس سے متعلق توہین کے معاملے میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے بارے میں منگل کو کوئی حکم جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ممبرا۔اورنگ آبادداعش معاملہ، چار ریمانڈ مکمل ہوجانے کے باجود اے ٹی ایس ملزمین کے خلاف پختہ ثبوت پیش نہیں کرسکا، ایڈوکیٹ خضر پٹیل

مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا ۹؍ مسلم نوجوانوں کو گذشتہ کل اورنگ آباد کی خصوصی یو اے پی اے عدالت نے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے

محبوبہ مفتی نے عمران خان کو دیا جواب،کہا،پٹھان کوٹ حملے کے مجرموں کو اب تک نہیں دی گئی سزا

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہندوستان سے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا ثبوت مانگے جانے پر اپنی نا اتفاقی ظاہر کی ہے۔